دونوں ہاتھوں سے محروم سکندر نے معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معذوری کمزوری نہیں ہوتی بلکہ انسان کے ارادے اس کو کمزور یا مضبوط بناتے ہیں۔ ایسی ہی ایک مثال دونوں  ہاتھوں سے معذور سکندر کی ہے۔

بوہری بازار صدر کراچی میں سڑک کے کنارے بک اسٹال چلانے والے سکندر کا کہنا ہے کہ میں پہلے فروٹ کا کاروبار کرتا تھا لیکن اس میں نقصان کی وجہ سے میں نے بک اسٹال لگایا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ محنت سے روزی روٹی کمانے کی کوشش کرتا ہوں کبھی بھیک مانگنے کی کوشش نہیں کی،انہوں نے کہا کہ بھیک مانگنے والوں کے ضمیر مرجاتے ہیں اور ایک بار اگر ضمیر مرجائے تو انسان کبھی محنت نہیں کرسکتا ہمیشہ دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلاتا ہے۔

سکندر نے کہا کہ گھر نہ ہونے کی وجہ سے وہ بک اسٹال پر ہی سوتے ہیں، بارش ہویا کسی بھی حالات ہوں وہ یہیں رہتے ہیں ۔

سکندر نے بتایا کہ بک اسٹال پر چند سال قبل کاروبار بہت بہتر تھا لیکن اب مہنگائی کی وجہ سے حالات بہت بدل چکے ہیں اور لوگوں نے کتابیں خریدنا کم کردی ہیں لیکن میں کم ہویا زیادہ حلال روزی پر یقین رکھتا ہوں۔