کراچی: میٹرک بورڈ کراچی کے تحت جمعرات سے 9 ویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہور رہا ہے،تاہم بدھ کے دن تک طالب علموں کی بڑی تعداد ایڈمٹ کارڈز حاصل نہ کرسکی۔
بدھ کے روز بورڈ آفس کے سامنے والدین احتجاج کرنے پہنچ گئے، تاہم کشیدہ صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے پولیس کا طلب کر لیا۔ والدین کا کہنا تھا کہ ہم صبح سے بورڈ آفس کے باہر کھڑے ہیں مگر شام تک بھی ایڈمٹ کارڈ نہیں مل سکا۔
بورڈ آفس کے باہر موجود طالب علموں کا کہنا ہے کہ(آج)بروز جمعرات 8 جولائی کو 9 ویں جماعت کے سائنس گروپ کے طالب علموں کو ریاضی کا پرچہ دینا ہے۔
بورڈ آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ عین موقع پر آنے والے والدین یا طالب علموں کو ایڈمٹ کارڈز جاری نہیں کیے جائیں گے۔بورڈ آفس کے دفتر میں صورت حال سنگین ہونے پر بورڈ انتظامیہ نے والدین کو باہر نکال کر پولیس کو طلب کرلیا۔
مزید پڑھیں: میٹرک بورڈ کے چیئرمین نے سفارش پر لیٹ فیسیں معاف کرنا شروع کردیں