متھیرا نے پی ٹی آئی رکنِ اسمبلی کے بلاول پر آوازے کسنے کو شرمناک قرار دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متھیرا نے بلاول پر آوازے کسنے والے پی ٹی آئی رکن کے اقدام کوشرمناک قراردے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ متھیرا نے پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی عبدالمجید خان نیازی کے بلاول بھٹو زرداری پر آوازے کسنے کو شرمناک اقدام قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں پنجاب سے تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی عبدالمجید خان نیازی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ چیئرمین پی پی پی پر آوازے کستے اور بلاول پر ہنستے نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول اپنے سیاسی حریفوں کو سرعام للکارنے والے جوکر ہیں۔علی زیدی

رکنِ قومی اسمبلی عبدالمجید خان نیازی بلاول بھٹو زرداری کو بلو بلو کہہ کر چڑاتے رہے اور انہیں بیٹھ جانے کا مشورہ دیتے رہے جس پر اداکارہ متھیرا نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو شرمناک قرار دے دیا۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ متھیرا نے کہا کہ رکنِ قومی اسمبلی نے چیئرمین پیپلز پارٹی کے ساتھ گالی گلوچ کی اور بلاول کو ہراسگی کا نشانہ بنایا۔ہمارے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ایسے اقدامات شرمناک ہیں۔ 

پیغام میں اداکارہ متھیرا نے کہا کہ کیا ہم اپنے بچوں کو ایسی باتیں سکھائیں گے؟ یہ بات قابلِ نفرت اور غلط ہے جس پر ہمیں شرمندگی ہونی چاہئے جس کی وجہ سے بہت سے لوگ رواں برس اپنے عزت و وقار سے محروم ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے وفاقی وزراء علی امین گنڈا پور اور زرتاج گل وزیر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا کیونکہ رکنِ قومی اسمبلی عبدالمجید نیازی بلاول پر آوازے کس رہے تھے جس کے دوران وفاقی وزراء ان پر ہنستے نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: عبدالمجید نیازی کی قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو پر آوازے کسنے کی ویڈیو وائرل

قبل ازیں فلمی گانوں اور بولڈ اشتہارات کی زینت بننے والی اداکارہ متھیرا نے شادی کی جگہ پارٹنرشپ کی حمایت کرنے پر ملالہ سے اختلاف کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔ متھیرا نے ملالہ کو اخلاقیات کا سبق پڑھانا شروع کردیا۔ 

 برطانوی جریدے ووگ میں ملالہ یوسفزئی کے نکاح کے خلاف تبصرے سے اداکارہ متھیرا نے اختلاف کا اظہار کیا۔ ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ یہ میری سمجھ سے باہر ہے کہ لوگ شادی کیوں کرتے ہیں؟

مزید پڑھیں: اداکارہ متھیرا کا شادی کی جگہ پارٹنرشپ کے معاملے پر ملالہ سے اختلاف

Related Posts