دُعا زہرہ کے نکاح پر متھیرا کا ردعمل، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ُعا زہرہ کے نکاح پر متھیرا کا ردعمل، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
ُعا زہرہ کے نکاح پر متھیرا کا ردعمل، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی معروف میزبان متھیرا کو کراچی سے لاپتہ ہونے والی مبینہ 14 سالہ لڑکی دُعا زہرہ کے حوالے سے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا ہے۔

چند روز قبل کراچی کے علاقے ملیر الفلاح سوسائٹی سے دُعا زہرہ اپنے گھر کے باہر سے لاپتہ ہوگئی تھی، جس کے بعد اُس کے والدین نے میڈیا پر بیٹی کی گمشدگی کے حوالے سے کافی درخواستیں کیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ دُعا زہرہ نے لاہور کے ظہیر احمد نامی لڑکے سے نکاح کرلیا، جس کے بعد اس حوالے سے خبریں ہر طرف گردش کررہی ہیں۔

متھیرا کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر دعا زہرہ کے مل جانے کی خبر شیئر کرتے ہوئے نو عمر لڑکیوں کو اہم پیغام دیا گیا ہے۔

Mathira Faces Severe Backlash For Her Harsh Statement On Dua Zehra

متھیرا کا اپنی پوسٹ میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  دعا زہرہ سے پوچھنا ہے کہ ’تم نے اپنے والدین کے ساتھ ایسا کیوں کیا؟‘

متھیرا نے اپنی اسٹوری میں کم عمر لڑکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’میری بہنوں! جب کوئی لڑکا یا مرد آپ سے سچی محبت کرتا ہے تو وہ آپ کو گھر سے بھاگنے کا نہیں کہتا، وہ کبھی نہیں چاہتا کہ آپ اپنے گھر والوں کو ایسی پریشانی میں مبتلا کر دیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: خواجہ سراؤں نے فلم ’دم مستم‘ کی نشریات رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

مزید برآں متھیرا کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین اُن پر بہت زیادہ تنقید کررہے ہیں، کچھ صارفین کا خیال ہے کہ وہ لڑکی ابھی بازیاب بھی نہیں ہوئی اور لوگ اتنے سخت نتائج پر پہنچ رہے ہیں۔

بعدازاں کچھ صارفین کو ایسا لگتا ہے کہ متھیرا کو اس معاملے پر نہیں بولنا چاہیے اور اپنے منہ کو بند رکھنا چاہیے، آیئے ان تبصروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں:

Mathira Faces Severe Backlash For Her Harsh Statement On Dua Zehra

Mathira Faces Severe Backlash For Her Harsh Statement On Dua Zehra

Mathira Faces Severe Backlash For Her Harsh Statement On Dua Zehra

 

Related Posts