خواجہ سراؤں نے فلم ’دم مستم‘ کی نشریات رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خواجہ سراؤں نے فلم ’دم مستم‘ کی نشریات رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
خواجہ سراؤں نے فلم ’دم مستم‘ کی نشریات رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کے سینئر اداکار عدنان صدیقی کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’دم مستم‘ میں خواجہ سراؤں کے خلاف ڈائیلاگ استعمال کرنے پر خواجہ سرا نے مذکورہ فلم کی نشریات رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں فلم ’دم مستم‘ کی نمائش و نشریات رکوانے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے وفاقی حکومت و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سرا زانایا چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ فلم ’دم مستم‘ میں خواجہ سراؤں کے خلاف ڈائیلاگ بولے گئے ہیں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ فلم ’دم مستم‘ کی نمائش سے خواجہ سراؤں کے خلاف ہزرہ سرائی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشہور اداکارہ کے گھر جڑواں بچوں کی پیدائش، تصاویر شیئر کردیں

دم مستم ایک رومانوی کامیڈی فلم ہے جو کہ عید الفطر پر سینیما گھروں کی زینت بنے گی، فلم کے مرکزی کرداروں میں اداکار عمران اشرف اور اداکارہ عمار خان شامل ہیں جبکہ فلم کی ہدایت احتشام الدین نے دی ہے۔

یہاں پر دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کا حال ہی میں ریلیز ہونے والا گانا تو ہیر میری اکشے کمار کی فلم تیری اورے سے کافی حد تک ملتا جلتا ہے۔

سنگر نبیل شوکت اور بینا خان کا گایا ہوا گانا بہت ہی خوبصورت ہے مگر ساتھ ہی گانا بھارتی گانے کی کاپی لگتا ہے، پاکستانی فلم میکرز کو چاہئے کہ وہ انڈیا کو کاپی کرنے کے بجائے اپنی کچھ تخلیق پیش کریں۔

Related Posts