عمران خان کٹھ پتلی وزیراعظم، عوام کی نہیں سلیکٹرز کی چوائس ہیں، مریم نواز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مظفرآباد: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے کہ عمران خان کو کٹھ پتلی وزیراعظم کے طور پر یاد رکھا جائے گا، سلیکٹرز کے ایک اشارے پر لٹو کی طرح گھومتے ہو،عمران خان آپ عوام کی نہیں سلیکٹرز کی چوائس ہو۔

ہجیرہ راولا کوٹ میں ن لیگ کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان اب چاہے الیکشن چوری کرو یا ڈبے اٹھا کر بھاگ جاؤ،چاہے الیکشن کمیشن کا عملہ چوری کرلو، کشمیر اپنا فیصلہ سنا چکاہے،عمران خان کشمیر آنے کی زحمت نہ کریں۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ میر ے علاوہ کوئی چوائس نہیں، عمران خان آپ عوام کی نہیں سلیکٹرز کی چوائس ہو، عمران خان 22 سال جدوجہد کے بعد سر اٹھانے کے قابل نہیں، عمران خان کو کٹھ پتلی وزیراعظم کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں:کشمیریوں سے متعلق عمران خان کی خاموشی ختم ہونے کو نہیں آتی،مریم نواز

اس سے قبل 9 جولائی کو منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تھا کہ جس شخص نے ساری زندگی کھیل کود میں گزاری ہو وہ کیا جانے خارجہ پالیسی کیا ہوتی ہے، جس بلے سے کھیلتا تھا اس سے ہی عوام کو مار رہا ہے۔ وزیراعظم کہتے تھے کہ امریکی صرد ڈونلڈ ٹرمپ کشمیر پر ثالثی کرائیں گے، عمران خان کشمیر آئے تو پوچھنا کشمیر کا سودا کیوں کیا؟۔

مظفر آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحب زادی کا کہنا تھا کہ عمران خان مقبوضہ کشمیر بھارت کی جھولی میں ڈال کر آگیا ہے۔

عمران خان کا نام کشمیر فروش ہے۔ یہ جتنا ڈراما کریں، روئیں دھوئیں، اس میں عمران کی مرضی شامل تھی، کشمیر فروشی کے بعد تم کیا منہ لےکر کشمیر میں آرہے ہو۔

ان کا کہنا تھا عمران خان سے پوچھنا چاہتی ہوں تمہیں کشمیریوں کا خون بیچنے کا حق کس نے دیا؟ ماں بیٹیوں کی عزت لوٹی گئی، ان کی قربانیوں کو یوں بہانے کا حق کس نے دیا؟ مقبوضہ کشمیر کے بعد اب کشمیر کو کاٹنے کی تیاری ہو رہی ہے۔