حکومت کے 3 وارداتی اصول کرپشن، کمیشن اور پروٹیکشن ہیں۔مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران صاحب نے کنٹینر والی گندگی پھیلائی،مریم اور نگزیب
عمران صاحب نے کنٹینر والی گندگی پھیلائی،مریم اور نگزیب

سابق وزیرِ اطلاعات اور ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی حکومت کے 3 وارداتی اصول کرپشن، کمیشن اور پروٹیکشن ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت پہلے خود چوری کا حکم دیتی ہے، پھر سہولت کاری کرتی ہے، پھر انکوائری کی جاتی ہے، پھر کمیشن بنتا ہے اور چوروں کو این آر او دے دیا جاتا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان پر الزامات کی بارش کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت چوری میں سہولت کار خود بنتی ہے، خود ہی منظوری دے کر بعد میں معاملے پر تحقیقات کا حکم دے کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

حالیہ چینی بحران کی مثال دیتے ہوئے ترجمان ن لیگ نے کہا کہ 450 ارب روپے کی چینی چوری ہوئی، پھر وزیرِ اعظم نے تحقیقات کرائیں اور آخر میں این آر او دے دیا گیا۔ بعد ازاں آٹے میں 215 ارب روپے کی کرپشن ہوئی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آٹے میں بھی چوری، انکوائری اور این آر او کا اصول نافذ ہوا۔ دواؤں میں 500 ارب روپے کی چوری ہوئی۔ وزیر کو پارٹی عہدے پر ترقی دے دی گئی اور این آر او جاری کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایل این جی میں بھیج 122ارب اور بجلی و گیس میں  بھی اربوں روپے لوٹ گئے۔ وزیرِ اعظم نے آنکھیں بند کرکے این آر او دینے کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔ یہی حال راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کا ہوا۔ خود چوری کرانے کے بعد این آر او دے دیا گیا۔ 

قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان اور مشیر احتساب شہزاد اکبر سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب اور شہزاد اکبر سمیت تمام مجرموں اور سازشیوں کو دھمکی آمیز بیان بازی سے روکا جائے۔

ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے 1 ماہ قبل دئیے گئے بیان میں کہا کہ بشیر میمن کے سوالوں کے جواب دینے کی بجائے چور شور مچا رہے ہیں ،اڑھائی سال سے لگا تماشہ بند کیا جائے، قوم اس سرکس سے تنگ آ چکی ہے۔

مزید پڑھیں: مریم اورنگزیب کا عمران خان اور شہزاد اکبر سے استعفے کا مطالبہ

Related Posts