رمضان کے دوران کے الیکٹرک کا منفی اقدام، کراچی میں بجلی کی آنکھ مچولی شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رمضان کے دوران کے الیکٹرک کا منفی اقدام، کراچی میں بجلی کی آنکھ مچولی شروع
رمضان کے دوران کے الیکٹرک کا منفی اقدام، کراچی میں بجلی کی آنکھ مچولی شروع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں  کے الیکٹرک نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کرتے ہوئے بجلی کی آنکھ مچولی شروع کردی ہے جس سے روزہ داروں کی پریشانیاں بڑھ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق رمضان کے دوران بھی کے الیکٹرک انتظامیہ لوڈ شیڈنگ سے باز نہ آئی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں سحری کے دوران بھی بجلی غائب رہی جس سے روزہ داروں کو تکلیف اٹھانی پڑی۔

شہرِ قائد کے علاقے کلفٹن بلاک 5 میں صبح 3 بجے سے بجلی معطل ہے۔ ڈیفنس فیز 8 میں رات 12 بج کر 30 منٹ پر برقی رو منقطع کردی گئی۔ بجلی کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو سحری کے دوران مسائل پیش آئے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ گلستانِ جوہر میں صبح 4 بجے سے بجلی بند ہے۔ باتھ آئی لینڈ میں رات ڈھائی بجے سے بجلی غائب ہوئی۔ لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی شروع کردی گئی ہے۔

گلستانِ جوہر بلاک 12 میں صبح ساڑھے 4 بجے سے بجلی معطل ہے۔ لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقے بجلی کی طویل بندش کا شکار ہیں۔ڈیفنس فیز 5 میں صبح 7 بجے سے بجلی غائب ہے۔ گارڈن ویسٹ میں صبح 6 بجے سے بجلی کا کچھ پتہ نہیں۔

بجلی کی بندش کا شکار دیگر علاقوں میں نارتھ ناظم آباد بلاک این شامل ہے جہاں 8 بجے سے بجلی معطل ہے جبکہ پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں بجلی صبح ساڑھے 8 بجے سے بند کردی گئی۔ عوام کا کہنا ہے کہ رمضان کے دوران لوڈ شیڈنگ بند ہونی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا تمام اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کا اعلان

Related Posts