عوام کی سہولت کے لیے قوانین ویب سائٹ پر شائع کر دئیے گئے ہیں۔ فروغ نسیم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قوانین عوام کی سہولت کے لیے ویب سائٹ پر شائع کر دئیے گئے ہیں۔ فروغ نسیم
قوانین عوام کی سہولت کے لیے ویب سائٹ پر شائع کر دئیے گئے ہیں۔ فروغ نسیم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ہم نے قومی قوانین کو عوام کی سہولت کے لیے ویب سائٹ پر شائع کردیا ہے تاکہ لوگ ان سے فائدہ اٹھا سکیں۔اب قوانین کے لیے کتابیں خریدنے اور لائبریری جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ 

بیرسٹر فروغ نسیم نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ہ 1946ء سے لے کر 2018 تک پاکستانی قوانین کی آرکائیو  تیار ہے جس کی وزیر اعظم عمران خان یا صدر ڈاکٹر عارف علوی سے منظوری لی جائے گی۔نیب کے قوانین میں ترامیم جاری ہیں جس کی منظوری وفاقی کابینہ سے پہلے ہی حاصل کر لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد کے بعد پنجاب کی باری، زرتاج گل وزیر کا پلاسٹک بیگز پر جلد پابندی لگانے کا اعلان

وزارتِ قانون نے قیام پاکستان سے جمع شدہ آرکائیو کی اشاعت کے لیے ایپ لانچ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ نیب جن بھی افراد کو گرفتار کرے گا، ان کی ضمانت کرائی جاسکے گی اور ٹرائل کورٹ کو اختیار ہوگا کہ وہ ایسے افرا د کی ضمانت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرے۔ اس سے قبل یہ اختیار صرف ہائی کورٹ کے پاس تھا۔

انہوں نے کہا کہ بدعنوانی اور رقوم نکلوانے کے سلسلے میں پلی بارگین کے قوانین بھی تبدیل کیے جا رہے ہیں۔ پرائیویٹ کاروبار کرنے والوں اور کمپنیوں کے خلاف نیب آئندہ کارروائی کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔

بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ پاکستان کی50فیصدآبادی خواتین پرمشتمل ہے ، خواتین کوحقوق کی ادائیگی کیلئے2ماہ کےاندرسہولتیں دی جائیں گی ، خواتین کی شکایت پر پولیس فوری معاملے کی چھان بین کرےگی،اس قانون کے تحت خواتین کو پراپرٹی میں حق ملے گا۔

وزارتِ قانون کی گزشتہ ایک برس کی کارکردگی بیان کرتےہوئے وزیر قانون   نے بتایا کہ ہم نے ان خواتین اور بچوں کے لیے خصوصی ایکشن پلان ترتیب دیا جو امداد کے منتظر تھے۔وزارتِ قانون نے 22 قوانین کے مسودے تیار کرنے کے بعد ان میں سے 7 منظور کر وا لیے۔ 8 آرڈیننس بنائے گئے جبکہ 7 مختلف کمیٹیوں میں موجود قوانین ہیں جن کی منظوری لی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ سول پروسیجر کا بل قائمہ کمیٹی برائے قانون نے اکثریت سے منظور کر لیا ہے۔ اس ترمیم سے طویل مدتی مقدمات ایک سے ڈیڑھ سال کی مدت میں مکمل ہوسکیں گے ۔ اس سے قبل ایسے مقدمات تیس سے چالیس سال تک چلتے رہتے تھے۔وراثت کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے میں 7 سال تک لگ جاتے تھے۔ اب یہ سرٹیفیکیٹ 15دن کے اندر اندر مل سکے گا۔

وزیر قانون نے کہا کہ سی سی ایل سی میں 83 کیسز ہم نے منظور کیے۔وزارتِ قانون  کے پاس ہزاروں کام ہیں اور یہ  وزارت صبح سے رات تک کام کرتی ہے۔سر اٹھانے کی فرصت نہیں ہوتی۔

اس موقعے پر معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ معاشرے میں تبدیلی کے لیے حکومت اصلاحات لائی ، وزیر اعظم پاکستان عوام کو مسائل سے نکالنا چاہتے ہیں جبکہ تحریک انصاف پاکستان کی تقدیر بدل دینا چاہتی ہے۔

فردوس عاشق اعوان   نے کہا کہ گلے سڑے نظام سے  چھٹکارا چاہنے والوں نے عمران خان کو مسیحا کے طور پر چنا.، حکومت نے وہ اصلاحات  متعارف کرائیں جو پاکستان کی ضرورت تھیں۔ آ پ ہمیں بتائیے کہ کیا وزیر اعظم کی ٹیم نے عوام کے ووٹ کے ساتھ انصاف کیا ہے؟

مزید پڑھیں:بھارت فاشسٹ مودی کا ملک بن چکا، پاکستان اعتدال پسند ہے۔ فواد چوہدری

Related Posts