اسلام آباد،دوست کی پیشی پر آئے شہری کو وکلاء نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد،دوست کی پیشی پر آئے شہری کو وکلاء نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
اسلام آباد،دوست کی پیشی پر آئے شہری کو وکلاء نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: شہر اقتدار میں وکلاء گردی کی ایک نئی داستان رقم کردی گئی، ایف ایٹ کچہری میں دوست کی پیشی پر آئے عام شہری منصور پر وکلاء کے ایک گروپ کا کمرہ عدالت کے اندر بد ترین تشدد۔

ایڈوکیٹ رضوان باری انکی اسسٹنٹ رضوانہ بی بی اور دیگر 6 وکیلوں نے شہری منصور کو کمرہ عدالت بجانب وقار حسین گوندل، پولیس کی موجودگی میں زدوکوب کیا اور کئی گھنٹوں تک کورٹ کے باہر بٹھا کر حراساں کیا اور کورٹ کے اندر اور باہر مارتے رہے و مبینہ تشدد کرتے رہے۔

شہری منصور سیدکے دوران ہراسگی کپڑے پھاڑ دیئے اور مبلغ 44 ہزار روپے چھین لئے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے،ایڈوکیٹ رضوان باری نے کہا کے آئندہ اگر ضمانت کروانے آئے تو جھوٹے مقدمات میں پھنسادیں گے، دوسری جانب جان سے مارنے کی دھمکی۔

دوران ہراسگی ایڈوکیٹ رضوان باری کہتا رہا کہ میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا،بار کے الیکشن کا صدر میں نے بنوایا اور پولیس بھی میرا کچھ نہیں بگاڑسکتی، جو کر سکتے ہو کر، لو تمہاری درخواستیں ردی کی ٹوکری میں پھینک دی جائیں گی۔

شہری منصور کی جانب سے ایف8 تھانہ مارگلہ میں ایڈوکیٹ رضوان باری،اسکی اسسٹنٹ رضوانہ بی بی اور دیگر 6 نا معلوم وکلاء کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دے دی گئی ہے، رضوان باری کے دباؤ کے پیشے نظر کوئی کارروائی ممکن نہ ہو سکی۔

پولیس ایڈوکیٹ رضوان باری کے آگے بے بس ایف آئی آر کاٹنے سے گریزاں ہیں، شہری منصور نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، آئی جی، ڈی آئی جی اسلام آباد سے اپیل کی ہے کہ اسے فراہم کیا جائے اور تشدد کا نشانہ بنانے والے وکلاء کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Related Posts