کراچی میں پانی کے ٹینکر کی بکنگ و مسائل کے حل کیلئے آن لائن اپیلی کیشن کا افتتاح

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

KWSB Launch online application for water tanker booking

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :وزیر بلدیات سندھ وچیئرمین کراچی واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ نے کراچی واٹر بورڈ کی جانب سے جدید آن لائن موبائل ایپ سروس کا افتتاح کردیا۔

افتتاحی تقریب میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مشیر قانون وترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وھاب، وائس چیئرمین واٹر بورڈ نجمی عالم، ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان سمیت دیگر افسران اور شرکا موجود تھے۔

افتتاحی تقریب کے موقعے پر ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ نے وزیر بلدیات سندھ وچیئرمین کراچی واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ اور دیگر شرکا کو کراچی واٹر بورڈ کی جانب سے جدید آن لائن موبائل ایپ سروس کے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بھی ادارے میں ایسی جدید موبائل ایپ متعارف کی گئی ہے جس سے صرف ایک میسج یا کال کے ذریعے صارفین گھر بیٹھے اپنے مسائل باآسانی حل کرواسکتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اس جدید موبائل ایپ کی سہولت سے واٹر بورڈ کے تمام گھریلو کمرشل اور صنعتی صارفین کو دفتر کے چکر کاٹنے سے بچالیا گیا ہے اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے آن لائن موبائل ایپ سروس کو مزید اپ گریڈ کیا گیا ہے، ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ شہری اب جدید موبائل ایپ کے ذریعے واٹر ٹینکرز کی بکنگ کے علاہ نکاسی آب کے مسائل باآسانی حل کرواسکتے ہیں۔

ایم ڈی واٹر بورڈ نے وزیر بلدیات سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے مزید بتایا کہ جدید آن لائن موبائل ایپ سروس کے علاہ شہری مندرجہ ذیل نمبر (03041112482) پر بھی واٹر ٹینکرز کی بکنگ باآسانی کرواسکتے ہیں، ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ جدید موبائل ایپ سروس کو مانیٹر کرنے کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے جو شکایات کے موصولی اور فوری ازالہ کرنے کے لئے اقدامات کریگی اور اس کمیٹی کی نگرانی میں خود کرونگا۔

اس موقع پر ایم ڈی واٹر بورڈ نے تمام شہریوں سے التماس ہے کہ جدید موبائل ایپ سروس کو ڈان لوڈ کرنے کے لئے پلے اسٹور میں جاکر KWSB OTS اور KWSB SCMS کی ویب سائٹ کو ڈان لوڈ کریں، ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ جدید موبائل ایپ کے ذریعے شہریوں کو 24 گھنٹے سروس فراہم کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:سی بی سی پمپنگ اسٹیشن سے پانی ٹینکرز کو فروخت، عوام بوند بوند کو ترس گئے

اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ وچیئرمین کراچی واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کراچی واٹر بورڈ کی جانب سے جدید آن لائن موبائل ایپ سروس کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب بہتری کے طرف ایک اچھا قدم ہے کیونکہ اس جدید ایپ کے ذریعے شہریوں کی بلاتفریق شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔

جدید موبائل ایپ سروس کو متعارف کروانے پر ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، اس جدید موبائل ایپ سے شہریوں کو کافی آسانی ہوگی، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو مزید بہتر کرنے کے لئے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

افتتاحی تقریب میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مشیر قانون وترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وھاب، وائس چیئرمین واٹر بورڈ نجمی عالم اور کراچی واٹر بورڈ کے تمام چیف انجینئرز، سپریڈنٹ انجینئرز اور دیگر افسران وشرکا موجود تھے۔

Related Posts