ڈرامہ سیریل خدا اور محبت 3 کا ساؤنڈ ٹریک 10 کروڑ سے زائد افراد نے دیکھ لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈرامہ سیریل خدا اور محبت 3 کا ساؤنڈ ٹریک 10 کروڑ سے زائد افراد نے دیکھ لیا
ڈرامہ سیریل خدا اور محبت 3 کا ساؤنڈ ٹریک 10 کروڑ سے زائد افراد نے دیکھ لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کا گایا ہوا ڈرمہ سیریل خدا اور محبت 3 کا اوریجنل ساؤنڈ ٹریک (او ایس ٹی) یو ٹیوب پر 10 کروڑ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

قبل ازیں خدا اور محبت کے تیسرے سیزن کا گیت 29 جنوری کے روز ریلیز کیا گیا جسے مداحوں نے بڑی تعداد میں تعریف و توصیف سے نوازا اور یوٹیوب پر خوبصورت تبصرے بھی کیے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ڈرامہ سیریل خدا اور محبت میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکار فیروز خان نے ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ساؤنڈ ٹریک کے 10کروڑ ویوز مکمل ہوچکے ہیں۔ 

ہاشم ندیم خان کا تحریر کیا گیا ڈرامہ سیریل خدا اور محبت3  ہرگزرتے روز کے ساتھ مداحوں میں مزید مقبول ہورہا ہے جس میں اداکارہ اقراء عزیز، فیروز خان، جاوید شیخ اور مرزا زین بیگ اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامہ سیریل خدا اور محبت 3 میں کام کرنے والے اداکاروں میں جنید خان، عاصمہ عباس، سنیتا مارشل، توبہ صدیقی، عثمان پیرزادہ، روبینہ اشرف، حنا خواجہ اور مہربانو بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہیں۔

سب سے پہلے ڈرامہ سیریل خدا اور محبت 2011ء میں نشر کیا گیا تھا جس کا دوسرا سیزن 2017 میں منظرِ عام پر آیا جبکہ تیسرے سیزن کا آغاز رواں برس فروری کے دوران کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل اداکار فیروز خان اور اقراء عزیز کا ڈرامہ خدا اور محبت آن ایئر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جسے عوام کی بڑی تعداد نے بے حد پسند کیا۔

ڈرامے کا مرکزی خیال محبت، معاشرتی مسائل، تجسس اور حقائق پر مبنی ہے۔اقراء عزیز کا کہنا ہے کہ مجھے ٹی وی کے پلیٹ فارم سے اتنی شہرت ملی کہ اب فلموں میں کام کی ضرورت نہیں رہی۔ 

مزید پڑھیں: ڈرامہ سیریل خدا اور محبت سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

Related Posts