بھارتی سپریم کورٹ نے مودی کےجھوٹ کاپول کھول دیا،فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی سپریم کورٹ نے مودی کےجھوٹ کاپول کھول دیا،فردوس عاشق اعوان
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہے کہ بھارتی عدالت نے فسطائی مودی کےجھوٹ کاپول کھول دیاجس سےپاکستانی مؤقف کی تائیدہوئی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہے کہ بھارتی عدالت نے فسطائی مودی کےجھوٹ کاپول کھول دیاجس سےپاکستانی مؤقف کی تائیدہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنےپیغام میں فردوس عاشق اعوان کاکہناتھا کہ بھارتی ظلم وجبرمظلوم کشمیریوں کے صبر کے آگے پسپا ہورہا ہے، بھارتی سپریم کورٹ کافیصلہ پاکستان کی جیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کا تحفظ بھارتی عدلیہ کی آزادی کا امتحان ہے، دنیا دیکھ رہی ہے بھارتی سپریم کورٹ اپنے دعوے کے مطابق انسانی حقوق کا تحفظ اور مودی سرکارکے دباؤ کا مقابلہ کیسے کرتی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نےمودی حکومت کومقبوضہ کشمیر میں معمولات زندگی جلد سے جلد بحال کرنے کے لیے اقدامات کرنےکاحکم دیاتھا۔

مزیدپڑھیں: بھارتی سپریم کورٹ کامودی سرکارکومقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پرلانےکاحکم

 مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، مقبوضہ وادی میں کرفیو آج 45 ویں روز بھی جاری جس سے نظام زندگی مفلوج اور وادی میں اشیائے ضروریہ کی قلت پیداہوگئی ہے۔

Related Posts