کراچی کی تنگ گلیوں میں جوتے مرمت کرنے والا گمنام گلوکار اکرام اللہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کی تنگ گلیوں میں جوتے مرمت کرنے والا گمنام گلوکار اکرام اللہ
کراچی کی تنگ گلیوں میں جوتے مرمت کرنے والا گمنام گلوکار اکرام اللہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان ایک ایسا ملک ہے جس میں ٹیلنٹ کی بھرمار ہے، ملک میں ایسے نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد ہے جو کہ قدرتی صلاحیتوں سے مالامال ہوتے ہیں لیکن تنگ دستی کی وجہ سے وہ اپنے اس ٹیلنٹ سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔

ایساہی ایک نام کراچی کی تنگ گلیوں میں جوتے مرمت کرنے والے اکرام اللہ کا بھی ہے جنہیں اللہ تعالیٰ نے خوبصورت آواز سے نوازا ہے لیکن تنگ دستی کی وجہ سے وہ اپنے اس شوق کو دنیا کے سامنے پیش نہیں کرسکتے۔

ایم ایم نیوز نے اکرام اللہ سے ملاقات کی جس کا احوال پیشِ خدمت ہے۔

اکرام اللہ نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ وہ 8 سال کی عمر سے موچی کا کام کررہے ہیں اور انھیں یہ کام کرتے ہوئے تقریباََ 14 سال ہوچکے ہیں۔

اپنے کاروبار کے حوالے سے بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے اچھا گزارا ہورہا ہے ، کبھی ہزار کی کمائی ہوتی ہے تو کبھی 900 کی، اچھا گزارا ہوجاتا ہے۔

اپنے شوق کے حوالے سے اکرام اللہ نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی موسیقی سننے کا شوق رکھتے تھے اور اکثر اپنی آواز میں گنگنایا بھی کرتے تھے لیکن انھیں اپنی اس صلاحیت کا احساس اس وقت ہوا جب انہوں نے والدہ کے انتقال کے بعد 2002 میں ایک اردو میں شاعری لکھی اور اسے گنگنایا جو کہ اُن کے اردگرد کے لوگوں کو بہت پسند آئی اور اب اکثراوقات اُن کے دوست احباب اُن سے فرمائش کرکے گانے سنتے ہیں۔

اکرام اللہ نے بتایا کہ ایک دفعہ انہوں نے آڈیشن دینے کی کوشش بھی کی تھی لیکن اس وقت اُن کے معاشی حالات ٹھیک نہیں تھے اور وہاں پر پیسوں کی ضرورت تھی جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے شوق کو ترک کردیا۔

انہوں نے مستقبل کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ اگر کبھی میں موسیقی کے شعبے میں اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہوجاتا ہوں تو غریبوں کی فلاح و بہبود کیلئے ضرور کام کروں گا۔

آخر میں اکرام اللہ نے ایم ایم نیوز کی خواہش پر اپنی خوبصورت آواز میں ایک گیت بھی گنگنایا۔

Related Posts