کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ بعض علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں ہلکی بوندا باندی بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا آسمان زیادہ تر بادلوں سے ڈھکا رہے گا اور سمندری ہواؤں کے باعث موسم میں نمی برقرار رہے گی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
موسمیاتی ادارے کے مطابق آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں جنوب مغرب کی سمت سے سمندری ہوائیں 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جس کے باعث موسم میں خنکی اور نمی محسوس کی جا رہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








