کراچی ریجن وائٹس نے قائداعظم ٹرافی جیت لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: کراچی ریجن وائٹس نے سرفراز احمد کی قیادت میں قائداعظم ٹرافی 24-2023 جیت لی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے فائنل میں کراچی ریجن وائٹس نے نے فیصل آباد ریجن کو 456 رنز سے شکست دیدی۔

کراچی ریجن وائٹس نے فیصل آباد ریجن کو 790 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن فیصل آباد کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 333 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

میچ کے پانچویں اور آخری دن فیصل آباد نے اپنی دوسری اننگز 129 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو اسے جیتنے کے لیے مزید 661 رنز درکار تھے۔ کپتان فہیم اشرف اور علی اسفند اسکور میں 84 رنز کا اضافہ کرنے میں کامیاب رہے۔ علی اسفند 15 اور خرم شہزاد 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

دوسری جانب فہیم اشرف کی مزاحمت جاری رہی۔انہوں نے ارشد اقبال کے ساتھ نویں وکٹ کی شراکت میں 57 رنز کا اضافہ کیا۔ ارشد اقبال دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

فہیم اشرف نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 23 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 147 رنز اسکور کیے،جو فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کی چوتھی سنچری اور بہترین انفرادی اسکور بھی ہے۔

کراچی وائٹس کی جانب سے غلام مدثر تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے۔

یاد رہے کہ فیصل آباد نے قائداعظم ٹرافی کے لیگ میچوں میں سب سے زیادہ108 پوائنٹس حاصل کیے تھے جبکہ کراچی وائٹس کی ٹیم 100 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی تھی اور ان دونوں ٹیموں نے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

کراچی وائٹس کے صائم ایوب فائنل کے بہترین کرکٹر قرار پائے۔انہوں نے پہلی اننگز میں ڈبل سنچری (203) اور دوسری اننگز میں سنچری (109) اسکور کی۔

کراچی وائٹس کے کپتان سرفراز احمد پلیئر آف دی ٹورنامنٹ رہے انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر697 رنز اسکور کیے اور وکٹوں کے پیچھے 1 اسٹمپڈ اور 27 کیچز کیے۔

ساؤتھ افریقہ سے میچ سے قبل قومی ٹیم کے لئے بری خبر

پشاور کے صاحبزادہ فرحان کو ٹورنامنٹ کا بہترین بیٹر قرار دیا گیا انہوں نے تین سنچریوں اور دو نصف سنچریوں کی مدد سے 847 رنز اسکور کیے۔

Related Posts