کراچی بینالے 2022 کی 9 اہم مقامات پرنمائش جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی بینالے 2022 کی 9 اہم مقامات پرنمائش جاری
کراچی بینالے 2022 کی 9 اہم مقامات پرنمائش جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آرٹ اور ٹیکنالوجی کا امتزاج بروئے کار لاکر اپنے اندر تخلیقی صلاحیتیں پیدا کرنے کا پیغام لیے کراچی بینالے شہر قائد کے 9 مقامات پر اکتیس اکتوبر سے گیارہ نومبر تک جاری رہے گا۔

اس شاندار نمائش میں تیرہ ممالک کے فن کار اور ہنر مند اپنے اپنے فن پارے اور ٹیکنالوجی کے تخلیقی نمونے پیش کررہے ہیں اور نوجوانوں کو آرٹ اور ٹیکنالوجی کے امتزاج سے اپنے ہنر کو جدت بخشنے کی رہنمائی فراہم کی جارہی ہے۔

بینالے کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس کے متنظمین پاکستانی نوجوانوں کو ہنر سکھانے اور روزگار کا وسیلہ فراہم کرنے کے جذبے سے سرشار ہیں، یہی وجہ ہے کہ بینالے میں ہر خاص و عام کو بغیر کسی چارجز اور فیس کے انٹری کی اجازت ہے۔  اس کے علاوہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے شہر کے نو مقامات پر اس نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔

راشد رانا

راشد رانا کراچی کے لوگوں کے لیے بڑے پیمانے پر ایک منفرد انسٹالیشن لے کر آئے ہیں۔

Related Posts