آریان کی گرفتاری، کنگنا رناوت نے شاہ رخ خان پرتنقید کے نشتر برسا دیئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آریان کی گرفتاری، کنگنا رناوت نے شاہ رخ خان پرتنقید کے نشتر برسا دیئے
آریان کی گرفتاری، کنگنا رناوت نے شاہ رخ خان پرتنقید کے نشتر برسا دیئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی:آریان کی گرفتاری پر کنگنا رناوت نے شاہ رخ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا، کنگنا رناوت نے شاہ رخ خان کے لئے ایک طنز آمیز پوسٹ شیئر کی۔

بھارتی اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ کو ری پوسٹ کیا اور یہ پوسٹ ہالی ووڈ کے مشہور اداکار جیکی چن کے بارے میں ہے۔انہوں نے اس پوسٹ کو اپنے انسٹا گرام اسٹوریز پر شیئر کیا ہے۔

جس میں انہوں نے یاد دلایا کہ کس طرح جیکی چن نے اپنے بیٹے جیسی جیکی چن کی منشیات اسکینڈل میں 2014 میں پکڑے جانے کے بعد اعلانیہ معافی مانگی تھی۔

Kangana Ranaut

انہوں نے کہا کہ جیسی جیکی چن کو سات برس قبل پولیس نے سو گرام ماریجوانا اپنے اپارٹمنٹ میں رکھنے کے جرم میں گرفتار کرلیا تھا۔جس پر جیکی چن نے اپنے چینی زبان کے مائیکرو بلاگ میں تحریر کیا کہ ایک عوامی شخصیت ہونے پر میں شرمندہ ہوں اور دکھی ہوں۔

اس کی ماں بھی کرب کا شکار ہے اور میں اپنے بیٹے کے ساتھ معافی کا طلب گار ہوں۔ کنگنا کے جاری کردہ اس ہیش ٹیگ سے بظاہر یوں لگتا ہے کہ انہوں نے یہ بالی ووڈ کے اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے حوالے سے جاری کیا ہیں۔

مزید پڑھیں: فلم “میڈ” کی جذباتی اسٹوری نے نیٹ فلیکس پر دھوم مچا دی

واضح رہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت اس سے قبل کہہ چکی ہیں کہ اس واقعے سے آریان کو خود کو درست کرنے کا موقع ملے گا اور اسے معافی نہیں ملنا چاہیے۔

Related Posts