معروف اداکار جان اسٹیورٹ 6 سال بعد نئے شو میں جلوہ گر ہونے کیلئے تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف اداکار جان اسٹیورٹ 6 سال بعد نئے شو میں جلوہ گر ہونے کیلئے تیار
معروف اداکار جان اسٹیورٹ 6 سال بعد نئے شو میں جلوہ گر ہونے کیلئے تیار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاس اینجلس: دی ڈیلی شو کے معروف میزبان اور اداکار جان اسٹیورٹ 6 سال بعد نئے شو میں جلوہ گر ہوں گے جس میں حالاتِ حاضرہ پر گفتگو کی جائے گی۔

پیر کے روز معروف ٹی وی چینل ایپل کے جاری کردہ بیان کے مطابق جان اسٹیورٹ 30 ستمبر کے روز اسٹریمنگ پلیٹ فارم ایپل ٹی وی پلس پر قومی اہمیت کے حامل اہم موضوع پر گفتگو کرتے نظر آئیں گے۔

اسٹیورٹ 58 نامی ایک گھنٹے پر محیط حالاتِ حاضرہ کے شو میں جان اسٹیورٹ کسی بھی ایک مسئلے سے متاثر ہونے والے شہریوں سے بات چیت کریں گے۔ ایپل کا کہنا ہے کہ ہر موضوع کا گہرائی سے احاطہ کیا جائے گا۔

ایپل کے مطابق جان اسٹیورٹ کا ہر شو کسی نئے موضوع کا احاطہ کرے گا جس سے عوام کی زیادہ تعداد متاثر ہوئی ہو اور جو قومی اہمیت کا حامل ہو۔ ٹی وی شو کی نئی قسطیں ہر دوسرے ہفتے نشر کی جائیں گی۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Apple TV (@appletv)

شو کے متعلق ایپل کا مزید کہنا ہے کہ ہر شو کے ساتھ ایک ہفتہ وار پوڈ کاسٹ بھی نشر کی جائے گی جس کا نام شو کے نام پر رکھا جائے گا۔ پوڈ کاسٹ میں بے شمار لطائف کے ذریعے ناظرین کو ہنسایا جائے گا۔

جان اسٹیورٹ کے غیر متعلقہ سیاسی و میڈیا طنز اور مزاحیہ انداز نے انہیں ٹی وی پر 20 سے 30 لاکھ مداحوں کو متاثر کرنے والا بڑا اسٹار ثابت کیا۔ ماضی میں کامیڈی سنٹرل پر دی ڈیلی شو کو بے پناہ شہرت حاصل ہوئی جس نے 20 ایمی ایوارڈز اپنے نام کیے۔

یہ بھی پڑھیں: یاسر حسین کی سیریل کلر جاوید اقبال کے روپ میں پہلی تصویر شیئر

Related Posts