جمعیت اہلحدیث کے تحت اتحاد امت کانفرنس، ناموس صحابہ بل کی حمایت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور سیاسی قائدین نے زور دیا ہے کہ اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں اسلامک ایجوکیشنل کمپلیکس منگھو پیر میں مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے تحت ”اتحاد امت کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 کانفرنس کے اختتام پر جاری اعلامیے میں اتحاد امت کیلئے تین رہنما اصولوں پر زور دیا گیا کہ توحید بیان کرنے کی آڑ میں کسی کی توہین نہ کی جائے، عشق اور محبت کی اجازت ہے مگر شرک سے دور رہا جائے، فروعی مسائل میں نصوص قطعیہ پر کوئی سمجھوتا نہیں جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان پر کسی خاص فرقے کی سوچ مسلط نہیں کرنے دینگے، علامہ ریاض نجفی

اتحاد امت کانفرنس سے مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سینئر نائب امیر ڈاکٹر علی محمد ابو تراب، مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار محمد یوسف، آزاد کشمیر اسمبلی کے پارلیمانی سیکریٹری پیر عبد اللہ شاہ مظہر، اہلست والجماعت کے مولانا اورنگزیب فاروقی، جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما قاری محمد عثمان، ممتاز عالم دین علامہ سید سبطین شاہ نقوی، علامہ سید عتیق الرحمن شاہ کاشمیری، اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن ڈاکٹر عبد الغفور راشد، مفتی یوسف قصوری، مولانا ابراہیم طارق، حافظ عبد الحمید گوندل، مولانا عبد اللہ ناصر مدنی، مولانا افضل سردار، محمد اشرف قریشی، سید عامر نجیب، مولانا کامران سلیم، مولانا یوسف کاظم، مولانا رحمت اللہ کاکڑ اور دیگر نے خطاب کیا۔

کانفرنس سے خطاب میں تمام علمائے کرام اور سیاسی و مذہبی نے زور دیا کہ قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے (تحفظ ناموس صحابہ ؓ بل) کو سینیٹ آف پاکستان فوری منظور کرے۔ انہوں نے تمام اراکین سینیٹ سے مطالبہ کیا کہ حمیت دینی کا تقاضا ہے کہ اس بل کو جلد سے جلد قانون میں تبدیل ہونا چاہیے اور توہین کے مرتکب کے لیے سخت سے سخت سزا تحریر کی جائے۔
کانفرنس کے مقررین نے لعل محمد بلوچ گوٹھ میں قائم اسلامی ایجوکیشن اور اس سے وابستہ ااساتذہ و طلباء کے گھروں پر قبضے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے حکومت سندھ کے خلاف نعرے بازی کی  جبکہ ناموس صحابہ ؓ بل منظور کے نعرے بھی لگائے۔

یہ بھی پڑھیں:

مسجد نبوی سے گستاخانہ گفتگو کرنے والا شخص گرفتار

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علی محمد ابو تراب نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سینیٹر حافظ عبد الکریم منگل کے روز (31 جنوری) کو سینیٹ اجلاس میں دفاع صحابہ ؓ کا بل پیش کریں گے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر عبد اللہ شاہ مظہر نے کہا کہ فروعی مسائل میں اپنی رائے پر اصرار نہ کیا جائے تو اتحادامت قائم ہوسکتا ہے۔ توحید، مذہب کی بنیادوں کی بنیاد ہے، دین کے شعبوں کو باہم نہ ٹکرائیں۔ دین کسی فرقے کا نہیں رسول اللہ ﷺ کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے مسلمانوں پر مظالم اس بنیاد پر کیے جا رہے ہیں کہ وہ امت محمدیہ ہیں لیکن ہم یہ سمجھتے ہیں کشمیر میں کشمیریوں پر مظالم ہو رہے ہیں۔ افغانستان میں افغان مارے جا رہے ہیں اس فرق کو سمجھنا ہوگا جب تک ہم ایک نہیں ہوتے مظالم ہوتے رہیں گے۔

سردار محمد یوسف نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) سینیٹ میں ناموس صحابہ بل کی حمایت کرے گی۔ اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اہلسنت ولجماعت کے مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ جو قومی اسمبلی سے منظور شدہ بل پر اعتراض کر رہے ہیں وہ درحقیقت اس سے پہلے اپنے بلوں میں چھپے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تک شریعت پہنچنے کا ذریعہ صحابہ کرام ؓ پر اعتراض کرنے والے اپنی تعریف کریں تو ہم تاریخ بیان کردیں۔ قرار داد میں حکومت سندھ سے مظالبہ کیا کہ لال محمد بلوچ گوٹھ سے قبضہ ختم کرایا جائے۔

Related Posts