دنیا میں اسلام دشمنی کینسر کی طرح پھیلتی جا رہی ہے، ترک صدر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیا میں اسلام دشمنی کینسر کی طرح پھیلتی جا رہی ہے، ترک صدر
دنیا میں اسلام دشمنی کینسر کی طرح پھیلتی جا رہی ہے، ترک صدر

انقرہ: ترکی کے صدررجب طیب اردگان نے کہاہے کہ دنیا میں اسلام دشمنی کینسر کی طرح پھیلتی جارہی ہے۔

بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے مطابق پہلے عالمی میڈیا و اسلام و فوبیا سمپوزیم سے خطاب کے دوران ترک صدرنے کہا کہ نائن الیون کے بعد سے امریکا کی شروع کردہ مسلمانوں کے خلاف حکمت عملی نے دنیا کے کئی معاشروں میں پہلے سے ہی موجود اسلام دشمنی کے وائرس کومزید شہہ دی ہے۔

دوسری جنگِ عظیم کے دوران یہودی نسل کشی پرشدید ردعمل کا مظاہرہ کرنے والے اب مسلمانوں کو ہدف بنائے ہوئے ہیں۔ترک صدرنے مزید کہا کہ دنیا میں اسلام دشمنی کینسرکی طرح پھیلتی جا رہی ہے۔

حقیقت سے منہ پھیرنے والوں نے اسلام کے خلاف نہیں بلکہ اپنے مستقبل سے دشمنی مول لے رکھی ہے۔ مغرب میں مسلمانوں کے خلاف نسل پرستی کو اسلام و فوبیا کا نام دے کر اس میں نرمی لانے کی کوشش کی ہے توہم اس عمل کے اسلام دشمنی ہونے سے بخوبی آگاہ ہیں۔

ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر کے ساڑھے سات ارب انسانوں کو دین اسلام نہیں بلکہ اسلام دشمنی ایک عالمی خطرہ ہونے سے آگاہی کرائی جانی چاہیے۔

مزید پڑھیں: امریکی اور روسی صدر نے اگلے ماہ جنیوا میں ملاقات کی حامی بھرلی

Related Posts