امریکی اور روسی صدر نے اگلے ماہ جنیوا میں ملاقات کی ہامی بھرلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی اور روسی صدر نے اگلے ماہ جنیوا میں ملاقات کی حامی بھرلی
امریکی اور روسی صدر نے اگلے ماہ جنیوا میں ملاقات کی حامی بھرلی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اگلے ماہ کی 16 تاریخ کو جنیوا میں ہونے والی سربراہ اجلاس میں ملاقات کے لئے آمادگی ظاہر کردی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات پر آمادگی ظاہر کردی،جس کے بعد امریکی اور روسی حکام نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکا کے نئے صدر جوبائیڈن اور روسی صدر کے درمیان پہلی ملاقات جنیوا میں 16 جون کو ہوگی۔

امریکی صدر صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے بین الاقوامی دورے کا آغاز کر رہے ہیں۔ جی -7 اجلاس، نیٹو اور یورپی یونین میں اپنے اہم مغربی حلیفوں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتوں کے بعد وہ جنیوا جائیں گے، جہاں روسی صدر سے ملاقات کریں گے۔

امریکی اور روسی صدر کے درمیان ملاقات ایک ایسے وقت میں کی جارہی ہے جب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر نہیں ہیں، امریکا روس پر انتخابات میں مداخلت کا بارہا الزام عائد کر چکا ہے جب کہ نئے امریکی صدر نے بھی روس کے مبینہ سائبر حملوں پر احتجاج کیا تھا۔

وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار کے مطابق دونوں ممالک علاقائی تنازعات کے حل، تعلقات میں استحکام اور کورونا وبا پر تبادلہ خیال کریں گے جب کہ کریملن کے ترجمان کے مطابق امریکی اور روسی سربراہان کے درمیان کئی سالوں سے روبرو ملاقات نہ ہونے سے کشیدگی میں اضافہ ہوا اس لئے یہ ملاقات اہمیت اختیار کرگئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدارتی الیکشن میں جوبائیڈن کی فتح کے باوجود روسی صدر نے ایک انٹرویو میں جوبائیڈن کو مبارک باد دینے گریز کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک اپوزیشن سمیت تمام حلقے انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کرلیتے وہ نئے امریکی صدر کا خیر مقدم نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں: انکوائری کمیشن میں اسلام مخالف بیان پربرطانوی وزیراعظم نے معافی مانگ لی

Related Posts