اسلام آباد انتظامیہ جلسے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے، شبلی فراز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد انتظامیہ جلسے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے، شبلی فراز
اسلام آباد انتظامیہ جلسے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے، شبلی فراز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ مرکزی اسٹیج کو فیض آباد سے رحمان آباد منتقل کررہے ہیں۔

شبلی فراز نے فیض آباد مری روڈ پہنچ کر کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ رکاوٹیں ڈال رہی ہے، اب نیا ڈراما شروع کردیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ جلسہ فیض آباد سے 2 کلو میٹر آگے مری روڈ پر ہی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی نے کام روک دیا

اس موقع پر صحافی نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز سے پوچھا کہ آپ کی پنجاب میں اپنی حکومت ہے یہاں سے کیوں ہٹا رہے ہیں۔

جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبائی انتظامیہ سے جب بات کرو تو وہ مسکرا دیتے ہیں۔

دوسری جانب راولپنڈی میں تحریک انصاف کے 26 نومبر کے جلسے کی تیاریوں سے متعلق انتظامیہ اور پولیس نے جلسے کے لیے سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا ہے۔

Related Posts