میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی کرسی خطرے میں؟ عدم اعتماد کیلئے 125 ارکان تیار

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے معاملے میں پیشرفت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سٹی کونسل ارکان نے جماعت اسلامی کی مقامی قیادت سے ملاقات کرکے تحریک کے حوالے سے مشاورت کی۔

جماعت اسلامی کے اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ نے پی ٹی آئی ارکان سے رابطوں اور تحریک عدم اعتماد کی تیاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 125 ارکان کے دستخط حاصل کیے جاچکے ہیں جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی بات چیت جاری ہے۔

ان کے مطابق جماعت اسلامی کی قیادت کی ہدایت ملتے ہی تحریک پیش کردی جائے گی اور اسے کامیاب بنانے کے لیے مطلوبہ حمایت موجود ہے۔

سیف الدین ایڈووکیٹ نے میئر کراچی کے دفتر میں لگنے والی حالیہ آگ کو بھی مشکوک قرار دیتے ہوئے آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

Related Posts