نریندر مودی کو بھارتی دارالحکومت سے شکست ہوگی، ابتدائی نتائج سامنے آ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نریندر مودی کو بھارتی دارالحکومت سے شکست ہوگی، ابتدائی نتائج سامنے آ گئے
نریندر مودی کو بھارتی دارالحکومت سے شکست ہوگی، ابتدائی نتائج سامنے آ گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی دارالحکومت سے بھاری ووٹوں سے شکست کھا رہے ہیں، ابتدائی نتائج کے مطابق اروند کیچریوال کی سیاسی جماعت نئی دہلی سے جیتنے والی ہے۔

اہم ریاستی انتخابات کے دوران ایگزٹ پول نتائج کے مطابق ہندوتوا کا پرچار کرنے والی بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) اروند کیچریوال کی عام آدمی پارٹی سے ہاررہی ہے۔ 

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔ ووٹوں کی گنتی جاری ہے جس کے ابتدائی نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ایگزٹ پول کے مطابق نریندر مودی بد ترین شکست کا سامنا کریں گے۔

ایگزٹ پول کے مطابق اروند کیچریوال نئی دہلی کی 70 میں سے 52 نشستیں جیتنے میں کامیاب جبکہ بھارتی دارالحکومت کی زیادہ تر نشستیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہاتھ سے نکلتی نظر آتی ہیں۔

دوسری جانب عام آدمی پارٹی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سیسو دیا نے اعلان کردیا ہے کہ پارٹی اکثر نشستوں پر کامیاب رہی ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی کی شکست یقینی ہے۔

منیش سیسو دیا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عام آدمی پارٹی کو عوام کی اکثریت نے ووٹ دئیے۔ ہماری سیاسی جماعت بھاری مارجن سے الیکشن جیت رہی ہے۔ 

Related Posts