انصاف نہیں ملا، خاندان سمیت خودکشی کی اجازت دیں۔ بھارتی تاجر کی درخواست

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھیلواڑہ: بھارتی ریاست راجستھان میں لاکھوں کے فراڈ سے پریشان حال تاجر نے پولیس سے درخواست کی ہے کہ مجھے اہلِ خانہ سمیت خودکشی کی اجازت دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق راجستھان کے علاقے بھیلواڑہ میں ساڑھے پانچ لاکھ روپے کے فراڈ کے کیس میں انصاف سے مایوس ٹرانسپورٹ کے تاجر نے پولیس سپرنٹنڈنٹ سے اجازت طلب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی مرضی سے مرنے دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

  ازبکستان میں بھارتی کھانسی کا سیرپ برآمد، 18 بچے جاں بحق

نجی کاروبار (ہری کرپا ٹرانسپورٹ) کے مالک مہاویر شرما نے  بھارتی پولیس کو 2 صفحات پر مبنی یاد داشت جمع کرائی اور بتایا کہ رواں برس 7 جنوری سے دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیے جانے کے باوجود مجھے انصاف نہیں مل سکا جبکہ سال 2022 گزر گیا۔

پولیس پر فرائض سے غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے مہاویر شرما نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ حقیقی تفتیش نہیں ہوئی، میں نے قرض سے کاروبار شروع کیا تاہم اب لاکھوں کا مقروض ہوگیا ہوں۔ میں اور میرا خاندان در بدر ہونے کے قریب ہے۔ تفتیشی افسر نے لاپرواہی کی۔

مہاویر شرما کا کہنا ہے کہ ہماری ٹرانسپورٹ یونین نے ماضی میں  بھی یادداشت جمع کرائی تھی، تاہم کارروائی نہیں کی گئی۔ پولیس سے درخواست کرتا ہوں کہ مجھے میرے خاندان سمیت خودکشی کی اجازت دیں تاکہ ہم ہر طرح کی پریشانی سے آزاد ہوجائیں۔

 

Related Posts