مقبوضہ کشمیر پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنا ضروری ہے۔ وفاقی وزیر مراد سعید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنا ضروری ہے۔ وفاقی وزیر مراد سعید
مقبوضہ کشمیر پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنا ضروری ہے۔ وفاقی وزیر مراد سعید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و  کشمیر پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنا ضروری ہے، ہم میں سے ہر ایک کو کشمیر کاز میں حصہ ڈالنا ہوگا۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے مسئلۂ کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ آپ بھی اپنا حصہ مسئلۂ کشمیر کے حل کے لیے پیش کریں۔کشمیر پر بیانیہ ہمارا قومی بیانیہ ہے۔

خطاب کے دوران وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ  کشمیر کاز کے لیے جمع ہونے والوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ کشمیری عوام  جدوجہدِ آزادی میں قربانیاں دے رہے ہیں۔ نعرہ ایک ہی بلند ہوتا ہے۔ 

وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ کشمیری کہتے ہیں کشمیر بنے گا پاکستان۔ وہ کہتے ہیں ہم پاکستانی ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے ہندوتوا کی سوچ بے نقاب کی۔ وزیر اعظم نے آر ایس ایس کا ایجنڈا دنیا کے سامنے رکھ دیا۔ 

مراد سعید نے کہا کہ مسئلۂ کشمیر کو وزیر اعظم نے دنیا کے سامنے رکھا۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں کشمیر کے معاملے پر تین بار بحث ہوئی۔ دنیا سے کشمیریوں کے حق میں آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا کو بھی کشمیریوں کے حق کے لیے آواز بلند کرنی چاہئے۔میڈیا نمائندگان نے کشیر پر آواز بلند کرنے کے لیے واٹس ایپ گروپ بنا رکھا ہے۔ گروپ سے مخصوص پیغامات چینل پر نشر کیے جاتے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے حق میں واٹس ایپ سے  آواز اٹھائی جاتی ہے۔ یہ ہونا چاہئے۔ تمام چینلز کو اس کی پیروی کرتے ہوئے کشمیر پر آواز بلند کرنی چاہئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  سابق سفیرجمیل احمد خان نے برطانیہ اور دیگر ممالک میں احتجاجی مظاہروں کے حوالے سے کہا ہے کہ کشمیر میں مظالم اور بھارت میں متنازعہ شہریت ترمیمی ایکٹ کیخلاف عوام میں غم وغصہ بڑھتا جارہا ہے۔

گزشتہ روز ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کا میڈیا تو کشمیر اور بھارت میں ہونیوالے مظاہروں کو نمایاں کوریج دے رہا ہے تاہم متعلقہ حکومتیں تجارتی اور اسٹریٹجک تعلقات کے پیش نظر واضح موقف دینے سے گریزاں  ہیں۔

مزید پڑھیں:  مظالم کیخلاف  غم وغصہ بڑھتا جارہا ہے۔جمیل احمد خان

Related Posts