مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی: بھارتی فوج نے نوجوان کو شہید کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید دو نوجوانوں کو شہید کردیا
بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید دو نوجوانوں کو شہید کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مقبوضہ جموں و کشمیر میں  مسلسل کرفیو کے دوران بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال  کرنے کے بعد ضلع پلوامہ میں  ایک کشمیری نوجوان کو عسکریت پسند قرار دے کر شہید کردیا ہے۔

ضلع پلوامہ کے علاقے آونتی پورہ میں بھارتی فوج کے  آپریشن کے باعث گھروں میں محصور کشمیریوں کی زندگی بھی اجیرن ہو گئی۔ قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو پکڑ لیا جسے  بعد ازاں دہشت گرد کہہ کر اس پر فائرنگ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھن سنگھ کا ایف اے ٹی ایف پر بیان مسترد کردیا

بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان موقعے پر شہید ہوگیا جس کے بعد سرچ آپریشن کا دائرہ آونتی پورہ سے بڑھا کر پلوامہ کے دیگر علاقوں تک پھیلا دیا گیا جس کے بعد اب تک علاقے میں سرچ آپریشن اورپکڑ دھکڑ سمیت دیگر پر تشدد کارروائیاں جاری ہیں۔ 

یاد رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر  کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے بعد نافذ کرفیو آج  65ویں روز میں داخل ہوگیا جبکہ بھارتی فوج کی طرف سے مسلسل سخت پہرے کے باعث مظلوم کشمیریوں کو ضروریاتِ زندگی کی اشیاء کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ 

کشمیر میں کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ ساتھ معمولی اور زندگی بچانے والی ادویات بھی دستیاب نہیں۔ ٹرانسپورٹ کی آمدورفت اور مواصلات کا نظام مکمل طور بند ہے۔ انتظامیہ کے اصرار کے باوجود والدین نے بچوں کو کرفیو کے نفاذ کے دوران اسکول بھیجنے سے انکار کردیا کیونکہ کشمیری والدین کو بھارتی فوج سے اپنے بچوں کی جان کی حفاظت کی کوئی امید نہیں ہے۔ مظلوم کشمیری عوام کرفیو کے باعث کھانے اور دواؤں سے محروم ہیں جبکہ سری نگر ہسپتال میں طبی ادویات کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہر روز کم از کم 6 مریض جاں بحق ہوجاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کرفیو 65ویں روز میں داخل،اشیائے ضروریہ کی شدید قلت

Related Posts