پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھن سنگھ کا ایف اے ٹی ایف پر بیان مسترد کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع  کا  یہ بیان کہ ایف اے ٹی ایف (فنانشل ایکشن ٹاسک فورس) پاکستان کو کسی بھی وقت بلیک لسٹ کرسکتا ہے، مسترد کردیا ہے اور اسے حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ایف اے ٹی ایف کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنا چاہتا ہے۔ 

وزارتِ خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھن سنگھ نے جو بیان دیا ہے وہ حقائق کے منافی اور ایف اے ٹی ایف پروسیڈنگز پر اثر انداز ہونے کی مذموم کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے کو بھارتی قبضے میں لینا غداری ہے۔ناگالینڈ علیحدگی پسند رہنما

ترجمان وزارتِ خارجہ نے کہا کہ بھارت ایف اے ٹی ایف کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنا چاہتا ہے جس کے لیے مودی حکومت ایشیا پیسفک گروپ میں حاصل عہدے کا ناجائز فائدہ بھی اٹھا رہی ہے جبکہ ہم اپنے تحفظات رکن ممالک کے سامنے رکھ چکے ہیں۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ امید ہے ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک نریندر مودی حکومت کے گمراہ کن پروپیگنڈے کا شکار نہیں ہوں گے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی ہر کوشش کو ناکام بنائیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے مجوزہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے دہشت گردی روکنے اور دہشت گردوں کی مالی امداد ختم کرنے کے حوالے سے اقدامات کی رپورٹ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف ) کو بھجوا دی۔رسک اسیسمنٹ رپورٹ کا جواب آ نے پر باضابطہ پلان مرتب کیا جائے گا۔

پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے مذاکرات سے قبل پاکستان کی تکنیکی ٹیم دوست ممالک سے حمایت کے حصول کے لیے چین اور ملائشیا کا دورہ کرے گی جبکہ ایف اے ٹی ایف سے 8 اکتوبر کو شروع ہونے والے مذاکرات میں سیکریٹری خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے دہشت گردوں کی امداد روکنے کے متعلق رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو بھجوا دی