بھارتی ویمن نے پاکستان کو جیت کیلئے 171 رنز کا ہدف دیدیا، ایک بار پھر نو ہینڈ شیک

تازہ ترین

تازہ ترین

آئی سی سی ویمن ٹی20 ورلڈکپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دے دیا۔

ایجبسٹن میں کھیلے جارہے ٹاکرے میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔

سمرتی مندھانا 44گیندوں پر 68رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ ریچاگھوش نے جارحانہ34 اور ہرمن پریت نے 36رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال اور کپتان فاطمہ ثنا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ رامین شمیم اور تسمیہ رباب نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کی۔

یہ میچ پاکستانی کپتان کے لیے یادگار بن گیا جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی میں 50 وکٹیں مکمل کیں اور یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی بن گئیں۔

روایتی حریفوں کا یہ رواں میگا ایونٹ میں پہلا میچ ہے اور دونوں ٹیمیں ہی ٹورنامنٹ میں اپنا فاتحانہ آغاز کرنے کی خواہاں ہیں۔

بھارتی کپتان ہرمن پریت کور نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ پچ بیٹنگ کےلیے بہت اچھی لگ رہی ہے پچھلے ورلڈکپ سے بہت زیادہ اعتماد ملا ہے اور میچ کےلیےبہت زیادہ پرجوش ہیں۔

پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ لگ رہا ہے پچ بیٹنگ کے لیے بہت اچھی ہے ہم بھی ٹاس جیت جاتےتوبیٹنگ ہی کرتے ہمارے پاس بہترین بولرز ہیں،کوشش کریں گےکم اسکور تک بھارت کو محدود کریں ہمارے پاس بہترین اسپنر اور اچھے فاسٹ بولرہیں۔

اسپورٹس مین اسپرٹ کو تار تار کرنے والے بھارت نے مردوں کے بعد ویمنز ورلڈکپ میں بھی ہٹ دھرمی کو برقرار رکھتے ہوئے روایتی مصافحہ نہیں کیا۔ بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا سے ہاتھ نہیں ملایا۔

Related Posts