پاکستان کا 75واں جشن ِ آزادی، تصویری جھلکیاں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کا 75واں یوم جشن ِ آزادی، تصویری جھلکیاں
پاکستان کا 75واں یوم جشن ِ آزادی، تصویری جھلکیاں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: مملکت خداداد پاکستان میں پوری قوم آج اپنا 75واں جشن آزادی بھرپور جو ش و جذبے سے منارہی ہے۔

رات کے 12بجتے ہی لوگ خوشی سے جھوم اُٹھے اور بھرپور آتش بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے، اس موقع پر ملک بھر میں اہم عمارتوں کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے۔

پرچم کشائی کی تقریب (ڈان نیوز)

اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی اور صوبائی ہیڈ کوارٹر میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ اس موقع پر پاکستان کی سلامتی اور ترقی اور عوام کی بھلائی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

تصویر(ڈان نیوز)

اتوار کی صبح مزار قائد (قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار) اور مزار اقبال (علامہ محمد اقبال کے مزار) پر گارڈز تبدیل کر دیے گئے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے الگ الگ پیغامات میں وطن عزیز کیلئے عظیم قربانیوں کے لئے بانیان پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے نظریہ پاکستان کو برقرار رکھنے اور ملک کو ایک ماڈل اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

انہوں نے بانیان پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے بھرپور محنت کرنے کی اہمیت اور اندرونی تقسیم سے بچتے ہوئے متحد رہنے کی اہمیت پر زور دیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک کی ڈائمنڈ جوبلی کے لیے 75 روپے کے یادگاری بینک نوٹ کے ڈیزائن کی بھی نقاب کشائی کی۔ مرکزی بینک کے مطابق یہ نوٹ 30 ستمبر سے عوام کے لیے دستیاب ہوگا۔

اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کے یادگاری بینک نوٹ کی نقاب کشائی کی جس میں ملک کے چار بانی رہنماؤں کی تصویریں ہیں۔
لاہور: پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی یوم آزادی کی تقریبات کے موقع پر لاہور ریلوے اسٹیشن کو سبز اور سفید روشنیوں سے سجا دیا گیا۔ اے پی پی فوٹو رانا عمران
راولپنڈی: مری روڈ پر 75 ویں یوم آزادی کے سلسلے میں خواتین قومی پرچم، بیجز اور دیگر متعلقہ اشیاء فروخت کر رہی ہیں۔ اے پی پی
لاڑکانہ،یوم آزادی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔
اسلام آباد: لوگ جناح ایونیو میں پاکستان کا قومی پرچم اور یوم آزادی سے متعلقہ سامان خرید رہے ہیں۔ اے پی پی فوٹو عرفان محمود
کراچی: پاکستان کے یوم آزادی کی تیاری میں لوگوں کو متوجہ کرنے کے لیے ڈی ایچ اے کے علاقے میں سڑک کے کنارے ایک اسٹال پر ایک خاتون پاکستان کے قومی پرچم فروخت کر رہی ہے۔ اے پی پی فوٹو ایم سعید قریشی
گوگل کراچی میں موجود فریئر ہال کے ڈوڈل کے ساتھ پاکستان کا75 واں یوم آزادی منا رہا ہے۔
ڈی چوک میں پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا انعقاد (اے پی پی)
تصویر: بزنس ریکارڈر
پاکستان کے سفارتخانوں اور غیر ملکی مشنز نے اتوار کو دنیا بھر میں پاکستان کا 75 واں یوم آزادی منایا (تصویر اے پی پی)
پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے چین میں پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

Related Posts