عمران خان کو این اے 95 سے بطور رکن قومی اسمبلی ڈی نوٹیفائی کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کو این اے 95 سے بطور رکن قومی اسمبلی ڈی نوٹیفائی کردیا گیا
عمران خان کو این اے 95 سے بطور رکن قومی اسمبلی ڈی نوٹیفائی کردیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 95 سے بطور رکن قومی اسمبلی ڈی نوٹی فائی کر دیا۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نا اہل قرار دیا تھا اور ان کی آبائی نشست خالی قرار دیدی تھی۔

اب تحریک انصاف کے چیئر مین کی نشست الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خالی قرار دیدی اور ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ضمنی الیکشن کے دوران انتخابی اخراجات کی تفصیلات نہ بتانے پر پی ٹی آئی چیئرمین کو 6 نشستوں پر کامیابیوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 45 کرم سے الیکشن لڑنے کا اہل قرار دیدیا۔

اُدھر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 4 حلقوں کے امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے۔

مزید پڑھیں:دوران حراست بے لباس کیا گیا، خود کشی جائز ہوتی تو آج زندہ نہ ہوتا، اعظم سواتی

پی پی 209 خانیوال سے پی ٹی آئی کے فیصل نیازی، پی پی 241 بہاولنگر سے پی ٹی آئی کے ملک مظفر،این اے 237 ملیر سے پیپلزپارٹی کے عبدالحکیم بلوچ، پی پی 139 شیخوپورہ سے ن لیگ کے افتخار بھنگوکی کامیابی میں نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔

Related Posts