اہم سعودی وزیر غیر علانیہ دورے پر بھارت پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی وزیر مملکت خارجہ جمعرات کو نئی دلی پہنچے، فوٹو دی ہندو

سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ غیر علانیہ دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے سعودی وزیرمملکت عادل الجبیر نے دلی میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ملاقات کی جہاں دونوں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی ہے۔

دوسری جانب جے شنکر نے سعودی رہنما کے ساتھ ملاقات کے بارے میں پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر کے ساتھ اچھی ملاقات ہوئی۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نئی دلی پہنچے ہیں، اپنے دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کیا تھا، عباس عراقچی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی تھی۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کے قیام میں مدد کی پیشکش کر دی ہے۔

ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی سے متعلق بیان دیتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر تحمل سے کام لیں اور حالات کو مزید خراب ہونے سے روکیں۔

Related Posts