راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ میں انسپکٹر کی ملی بھگت سے غیر قانونی تعمیرات جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ میں انسپکٹر کی ملی بھگت سے غیر قانونی تعمیرات جاری
راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ میں انسپکٹر کی ملی بھگت سے غیر قانونی تعمیرات جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے بلڈنگ کنٹرول سیل میں اصلاحات کے باوجود بھی غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ نہ رک سکا، مبینہ طور پر بلڈنگ کنٹرول انسپکٹر کی ملی بھگت سے ناجائز تعمیرات جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلڈنگ کنٹرول سیل کے ایریا انسپکٹرغیر قانونی گھریلو کمرشل تعمیرات کرانے میں ملوث نکلے۔ متعلقہ سیل کے وارڈ نمبر 1 میں تعینات انسپکٹر نے شاہ پیارا روڈ پر گھریلو نقشہ پاس کرانے والے شہری کو رشوت لے کر غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دے دی۔

مذکورہ انسپکٹر نے کمرشل تعمیر کے نیچے غیر قانونی طور پر تہہ خانہ بنانے میں مدد فراہم کی۔ فاروق شاہ نامی شہری نے 1 منزلہ گھر کی تعمیر کا نقشہ کنٹونمنٹ بورڈ سے منظور کرایا اور بعد ازاں سازباز کرکے گھریلو تعمیر میں کمال مہارت سے کمرشل دکانیں بنا لیں۔

فاروق شاہ نے نیلام گھر کے نام سے اسٹور کھول رکھا ہے جس کیلئے اس نے ایریا انسپکٹر کی جیب گرم کی اور تہہ خانے کی تعمیر بھی مکمل کی۔ 2 روز قبل کمرشل عمارت کیلئے دوسری چھت بھی ڈال دی گئی۔ ذرائع کے مطابق مالک مکان اور ایریا انسپکٹر کے درمیان ایک ٹاؤٹ نے معاملات طے کرائے۔

معاملات طے کرانے والے ٹاؤٹ فاروق خالد کو رشوت کے پیسوں سے حصہ دیا گیا۔ اس ضمن میں ایریا انسپکٹر نزاکت سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے رشوت  کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ عمارت کا نقشہ کنٹونمنٹ بورڈ سے منظور شدہ ہے، پیسے لینے کی بات درست نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں چرس  سرکاری دفاتر میں عام دستیاب

Related Posts