آئی اے ایس نے دو ممتاز پاکستانی پروفیسرز کو نائب صدر اور سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی اے ایس نے دو ممتاز پاکستانی پروفیسرز کو نائب صدر اور سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا
آئی اے ایس نے دو ممتاز پاکستانی پروفیسرز کو نائب صدر اور سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: مراکش کے شہر رباط میں منعقدہ 23 ویں آئی اے ایس کانفرنس کے دوران اسلامک ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز (IAS) کے 24 ویں جنرل اسمبلی اجلاس میں دو ممتاز پاکستانی پروفیسرزابطہ خان شنواری اور تساور حیات کو بالترتیب نائب صدر اور سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا۔

دونوں پاکستانی پروفیسرز کو بین الاقوامی سطح پر معروف سائنسدان اور پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کے فیلو ہیں۔

پریس ریلیز کے مطابق آئی اے ایس کے قیام کا خیال پہلی بار اسلامی تعاون تنظیم کی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی اور تکنیکی تعاون کے تیار کردہ ایکشن پلان میں سامنے آیا۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آئی اے ایس سائنسدانوں کی ایک آزاد، غیر سیاسی، غیر سرکاری اور غیر منافع بخش تنظیم کے طور پر وجود میں آئی ہے جو اسلامی دنیا میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے تمام پہلوؤں کے فروغ کے لیے وقف ہے۔

اس میں بتایا گیا ہے کہ آئی اے ایس ، او آئی سی کے رکن ممالک میں سماجی و اقتصادی ترقی کو درپیش اہم چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بات چیت، تعاون، نیٹ ورکنگ اور علم کے اشتراک کو بڑھانے کے لیے ایک فعال پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنا چاہتا ہے۔

خیال رہے کہ پروفیسر ڈاکٹرزابطہ خان شنواری کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سابق وائس چانسلر ہیں۔ قرشی یونیورسٹی لاہور۔ انہیں ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے ایک ممتاز نیشنل پروفیسر قرار دیا تھا۔

پروفیسر ڈاکٹر تساور حیات قائداعظم یونیورسٹی کے ممتاز پروفیسر بھی ہیں اور انہیں حکومت کی جانب سے تمغہ امتیاز، ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

Related Posts