حکومت نے سرمایہ کاروں کیلئے ترقی کے دروزاے کھول دیئے ہیں، حنید لاکھانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اربوں کا ٹیکس دینے والے شہر پر دس فیصد بھی خرچ نہیں ہوتا، حنید لاکھانی
اربوں کا ٹیکس دینے والے شہر پر دس فیصد بھی خرچ نہیں ہوتا، حنید لاکھانی

کراچی:تحریک انصاف کے رہنما وسربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا کہ آئندہ تین سالوں میں پاکستان سرمایہ کاروں کی جنت بن جائے گا۔

صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے رعایتی پیکیج کی منظوری دیکروزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملکی صنعت کاروں کو پاکستان کی ترقی میں اپنے ساتھ شامل کرلیاہے۔

گزشتہ حکومتوں میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں غیر منصفانہ رویوں نے انڈسٹریز کو تباہ کردیا تھامگر موجودہ حکومت نے ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ترقی کے تمام تر دروزاے کھول دیئے ہیں۔

پاکستانی صنعت کا پہیہ رواں دواں رکھنے کے لیے موجودہ پیکیج ملکی صنعت میں انقلاب برپا کردے گاکیونکہ پاکستان میں صنعت کے فروغ سے ہی لوگوں کو روزگار ملے گا،ان خیالا ت کااظہارانہوں نے اپنے سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔

حنید لاکھانی کا کہنا تھا کہ تمام صنعتوں کو تین سال کے لیے اضافی بجلی پچیس فیصد کم نرخوں پردینے کا اعلان کرکے وزیراعظم نے کاروباری حضرات کے دل جیت لیے ہیں جبکہ پاکستان بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے بھی محفوظ ترین ملک بن چکاہے۔

گزشتہ برس سے کورونا کی عالمی وباء کے باوجود پاکستان میں غیر ملکی سرماکاروں کی دلچسپی میں اضافہ دیکھنے کو مل رہاہے کیونکہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں جس کے لیے وفاقی حکومت کاروبار میں آسانیاں لانے کے منصوبوں پر بہت زیادہ کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جن ملکوں میں سرمایہ کار ی کے مواقع مشکلات سے دوچار ہو وہاں کے بزنس دوسرے ملکوں میں جاکر سرمایہ کاری کرنے لگتے ہیں ماضی کی حکومتوں میں کچھ ایسا ہی عمل دیکھنے کو ملا تھا یعنی اپنے ملک کو معاشی فائدہ پہچانے کی بجائے دوسرے ملکوں کو اپنی صلاحیتوں کا فائدہ پہنچایا گیا۔

مزید پڑھیں:گیس کمپنی کا ظلم، غریب مسیحی محنت کش کو 18 لاکھ 37 ہزار کا بل موصول

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جب تک اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی نہیں ہوگی ملک کبھی ترقی نہیں کریگااور اس ہی عمل سے ملک میں بے روزگاری کا خاتمہ بھی ہوگا اور ملک میں خوشحالی بھی آئے گی۔

Related Posts