گیس کمپنی کا ظلم، غریب مسیحی محنت کش کو 18 لاکھ 37 ہزار کا بل موصول

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوجرانوالہ میں سوئی گیس کمپنی نے ناانصافی اور ظلم کی انتہا کرتے ہوئے غریب مسیحی محنت کش کو 18 لاکھ 37 ہزار روپے کا بل بھیج دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منشا مسیح نامی شہری کو سوئی گیس نے 18 لاکھ 37 ہزار روپے کا بل بھیجا، شہری کا کہنا ہے کہ میرا 3 مرلے کا گھر ہے اور میں ہر روز 5 سو روپے کماتا ہوں، اتنا بل ادا نہیں کرسکتا۔

پنجاب کے شہر گجرانوالہ میں نواحی علاقے ماری خرد کا رہائشی شہری لاکھوں کا بل آنے پر سخت پریشان ہے، منشا مسیح نے کہا کہ میں نے کئی بار سوئی گیس کمپنی کے دفتر کے چکر لگائے لیکن کسی قسم کی سنوائی نہیں ہوئی۔

منشا مسیح نے کہا کہ بل کی آخری تاریخ 4 نومبر ہے اور میں اپنا گھر بیچ کر بھی اتنی بڑی رقم بل کے طور پر جمع کرانے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ جی ایم سوئی گیس عمران الطاف کا کہنا ہے کہ میٹر کا فالٹ محسوس ہوتا ہے۔ محکمۂ بلنگ کو چیکنگ کیلئے بھیجا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوئی سدرن کمپنی کا آپریشن ، ایک گیس چور گرفتار ،ایک فرار