کیسز میں اضافہ ہوتا رہا تو مکمل لاک ڈاؤن کے علاوہ کوئی حل نہیں ہوگا، حنید لاکھانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

hunaid Lakhani criticized the Sindh government

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں کورونا وائر س سے بچے بھی متاثر ہونا شروع ہوگئے ہیں ،کیسز میں اضافہ ہوتا رہا تو مکمل لاک ڈاؤن کے علاوہ کوئی حل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 15سال سے کم عمر کے12ہزار سے زائد بچے کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں ، لاہور ، اسلام آباد سمیت مختلف بڑے شہروں میں کورونا سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعدا د میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔

اسلام آباد میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 10;46;7فیصد ہے جو کہ سب سے زیادہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔

حنید لاکھانی نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیئے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد بہت ضروری ہوچکا ہے، صرف پنجاب ہی نہیں بلکہ پاکستان کے دیگر صوبوں میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔

کورونا وائرس کی گزشتہ لہریں بزرگوں کو زیادہ متاثر کر رہی تھیں لیکن تیسری لہر ہر عمر کے افراد کے ساتھ ساتھ چھوٹے بچوں کو بھی متاثر کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ اگر بین الصوبائی روابط ٹرانسپورٹ بند نہ کی گئی تو اس کے نتائج سنگین ہوسکتے ہیں اگر کورونا کیسز میں ایسے ہی اضافہ ہوتا رہا تو اسمارٹ لاک ڈاؤن یا پھر مکمل لاک ڈاؤن کی جانب بھی جانا پڑ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:پنجاب میں شادی کی تقریبات پر پابندی، ٹرانسپورٹ، مارکیٹس، ریسٹورنٹس بند

لاک ڈاؤن لگاناحکومت کے لیئے نہایت مشکل فیصلہ ہوتا ہے کیونکہ پاکستان کے پاس فی الحال نہ تو اتنے وسائل ہیں کہ لاک ڈاؤن لگا کر لوگوں کو گھروں میں کھانا پہنچا سکے اور نہ ہی کوئی ایسا جامع نظام ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کورونا جس تیزی سے پھیل رہا ہے اس کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ اور دیگر صوبوں میں بھی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی چاہیے کہ وہ خود بھی احتیاط کریں اپنے لیئے اور اپنے پیاروں کی زندگی کی خاطر کیونکہ کورونا سے احتیاط ہی واحد اور آسان حل ہے ۔

Related Posts