مودی حکومت خطے اور پڑوسیوں کیلئے خطرہ بن رہی ہے، وزیر اعظم عمران

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hindutva Supremacist Modi govt becoming a threat to India's neighbours: PM Imran

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی حکومت اپنی مغرور توسیع پسندانہ پالیسیوں سے پڑوسیوں کے لئے خطرہ بنتی جارہی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کو فلیگ آپریشن کی دھمکی دی جارہی ہے جب کہ سٹیزن شپ ایکٹ سے بنگلہ دیش کو بھی خطرہ لاحق ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ فاشسٹ مودی حکومت اقلیتوں کو دوسرے درجے کاشہری بناکرعلاقائی امن کے لئے بھی خطرہ پیدا کررہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے لداخ میں پیش قدمی کے باعث چینی فوج بھی حرکت میں آچکی ہے اور گزشتہ چند روز سے چینی اور بھارتی فورسز کے درمیان لداخ میں کشیدگی جاری ہے۔

مزید پڑھیں:عمران خان لاپتہ، حکومت وزیراعظم کی گمشدگی کا اشتہار دے، مریم اورنگزیب

گزشتہ روز چین نے بھارتی پیش قدمی کا منہ توڑ جواب دیا جس کے بعد بھارتی فوجی چینی اہلکاروں کے سامنے بھیگی بلی کی طرح تھرتھراتے ہوئے منتیں کرتے دکھائی دیئے۔

Related Posts