جونی ڈیپ نے آخری ٹرائل میں شرکت کیوں نہیں کی؟ جانئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جونی ڈیپ نے آخری ٹرائل میں شرکت کیوں نہیں کی؟ جانئے
جونی ڈیپ نے آخری ٹرائل میں شرکت کیوں نہیں کی؟ جانئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ہالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار جونی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ ایمبر ہرڈ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا لیکن کیس کے آخری ٹرائل میں سب اداکار کو تلاش کرتے رہے جو کہ وہاں پر موجود نہیں تھے۔

جونی ڈیپ کے ایک قریبی ساتھی کے مطابق 58 سالہ اداکار اپنے کام کی وجہ سے آخری سماعت کا حصہ نہیں بن سکے، انہوں نے کیس کا ٹرائل شروع ہونے سے پہلے ہی بتادیا تھا کہ جناب جونی ڈیپ آج کیس کے آخری ٹرائل میں مصروفیت کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکیں گے۔

اداکار جونی ڈیپ نے سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیتنے کے بعد سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ’چھ سال پہلے، میری زندگی، میرے بچوں کی زندگی، میرے قریب ترین لوگوں کی زندگیاں، اور ان لوگوں کی زندگیاں، جنہوں نے کئی سالوں سے میرا ساتھ دیا اور مجھ پر یقین کیا، پلک جھپکتے ہی ہمیشہ کے لیے بدل گئیں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Johnny Depp (@johnnydepp)

اداکار کا کہنا تھا کہ ’میڈیا کے ذریعے مجھ پر جھوٹے، انتہائی سنگین اور مجرمانہ الزامات لگائے گئے جس سے نفرت انگیز مواد کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوا جس سے میری زندگی اور کیریئر پر گہرہ اثر پڑا۔‘

یہ بھی پڑھیں: جونی ڈیپ نے سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا

عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے جونی ڈیپ نے کہا کہ’چھ سال بعد، جیوری نے مجھے میری زندگی واپس دے دی، جس کے لیے میں ان کا بے حد شکرگزار ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ صرف میں ہی جانتا ہوں کہ اس کیس کی کارروائی کے دوران مجھے کن کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، اداکار نے کہا کہ وہ اس کیس کو عدالت میں اس لئے لائے تھے کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ حقیقت سب کو پتہ چل جائے چاہے نتیجہ جو بھی آئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’میں امید کرتا ہوں کہ میرے کیس سے دوسرے مردوں یا عورتوں کو، جنہوں نے خود کو میرے حالات میں پایا ہے، مدد ملی ہوگی۔ جونی ڈیپ نے مزید کہا کہ ’بہتری ابھی آنا باقی ہے اور آخر کار ایک نیا باب شروع ہو گیا ہے، سچائی کبھی ختم نہیں ہوتی۔‘

خیال رہے کہ امریکی ریاست ورجینیا کی جیوری نے جونی ڈیپ کیس کا فیصلہ سنادیا جس کے مطابق جونی ڈیپ کو بہت بدنام کرنے پر سابقہ اہلیہ ایمبر ہیئرڈ 15 لاکھ ڈالر جرمانہ دیں گی جبکہ ایمبر ہیئرڈ پر غلط الزام لگانے پر ڈیپ سابقہ بیوی کو 2 لاکھ ڈالر دیں گے۔

Related Posts