جماعت اسلامی ہر جگہ نمبر ون ہے، حافظ نعیم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں ہم تقریباً ہر جگہ نمبر ون پارٹی کی پوزیشن میں موجود ہیں۔

مختلف چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا میں انتخابات کے حوالے سے کسی قسم کا بڑا دعویٰ کرنے میں محتاط ہوں لیکن جو نمبرز بتا رہے ہیں ان کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل، ڈسٹرکٹ ایسٹ اور ڈسٹرکٹ کورنگی میں ہم بہت اچھی پوزیشن میں ہیں، ان ڈسٹرکٹس میں تقریباً 125 یونین کمیٹیاں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا جماعت اسلامی ضلع شرقی میں بھی کافی جگہوں پر آگے ہے، حتیٰ کہ ہم کیماڑی میں بھی کچھ جگہوں پر برتری میں ہیں۔ اسی طرح سے ملیر کے بھی کچھ حصوں میں ہم لیڈ کر رہے ہیں، ان نمبرز کی بنیاد پر کہہ سکتا ہوں کہ جماعت اسلامی تقریباً ہر جگہ پر نمبر ون پارٹی کی پوزیشن میں موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی کا میئر ہماری خیرات پر بنے گا، ایم کیو ایم

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم نتائج تیار کر رہی ہے لیکن حتمی نتائج اس وقت بیان کریں گے جب سارے نتائج ہمارے پاس آ جائیں کیونکہ ہمارے ملک کا المیہ یہ رہا ہے کہ تھوڑی سی انجینئرنگ حکومتیں بعد میں بھی کرتی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا ہمارے بندے ان سب جگہوں پر موجود ہیں جہاں سے نتائج حاصل کرنے ہیں، نمبرز لینے ہیں اور نمبرز لینے کے بعد سائن کروا کر سیل کروانا ہے بیگ کو اور اس کے بعد ریٹرننگ افسر سے زرلٹ لینا ہے، میں نے سب سے کہا ہے کہ جشن بعد میں پہلے آپ آر او سے ہاتھ میں زرلٹ لیکر آئیں گے تو ہم اس کو مانیں گے، ہم اس معاملے میں بہت محتاط ہیں کیونکہ اس دوران میں بہت کھیل ہو جاتے ہیں۔

Related Posts