حکومت محنت کشوں کے حالات بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے،وزیر اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt committed to improve working, living conditions of workers: PM

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد  : ترقی کے عمل میں محنت کشوں کے حقوق کا احترام انتہائی ضروری ہے، یکم مئی ہمیں ان کارکنوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنے حقوق کے لئے جانیں قربان کیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے مزدوروں کے روزگار اور رہائشی حالات کو بہتر بنانے اور ان کے اہل خانہ کے لئے بہتر رہائش ، تعلیم کی سہولیات اور صحت کی فراہمی کے ذریعے ان کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے یکم مئی کو عالمی یوم مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت کا مقصد مزدوروں کی فلاح و بہبود کے اداروں کے لئے خودکار ، مربوط نظام تیار کرنا ہے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے اور مزدوروں کو ریلیف کی فراہمی میں تاخیر کو کم کیا جاسکے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یکم مئی ، مزدوروں کا عالمی دن ہمیں ان کارکنوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنے حقوق کے لئے اپنی جانیں نچھاور کیں۔

یہ دن مزدوری کے تقدس اور وقار کی علامت ہے اور ساتھ ہی یہ ملک کی معاشی ترقی کے لئے کارکنوں کی اہمیت کا اعتراف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مذہب معاشرتی انصاف اور لوگوں کے حقوق کے احترام کے اصولوں پر زور دیتا ہے۔ ترقی کے عمل میں محنت کشوں کے حقوق کا احترام انتہائی ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: مزدروں کا عالمی دن اور پاکستانی محنت کشوں کے سخت حالات

وزیر اعظم  نے کہا کہ مزدوروں کا کردار کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کے لئے بنیادی حیثیت رکھتا ہے اور ہماری حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے کہ معاشی ترقی کے فوائد مزدوروں سمیت آبادی کے تمام طبقات تک پہنچیں ۔

Related Posts