حکومت نے 3ہوائی اڈوں سے نجی جہاز کو پروازوں کی اجازت دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: حکومت نے کراچی ، اسلام آباد اور لاہور کے ہوائی اڈوں پر نجی طیاروں کو پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نجی ہوائی جہاز کو صرف متعلقہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کی تعمیل سے مشروط پروازکی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پہلے کے احکامات کے علاوہ بین الاقوامی اور ڈومیسٹک آپریشنوں کی معطلی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری عبدالستار کھوکھر نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجی طیارے اسلام آباد ، کراچی اور لاہور سے اڑ ان بھرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا ، انہوں نے مزید کہا کہ سی اے اے نے اس مقصد کے لئے انتباہ جاری کیا۔

جمعرات کو سی اے اے کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ حکومت کے فیصلے کے مطابق بین الاقوامی اور ڈومیسٹک فلائٹ آپریشنز کی معطلی کا اطلاق اس سے پہلے 21 اپریل تک کیا گیا ہے۔

سی اے اے نے اس سے قبل یہ وضاحت کی تھی کہ سفارتی ، خصوصی و کارگو پروازیں اور بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس والی پروازوں کو خصوصی استثنیٰ حاصل ہے۔

مزید پڑھیں: فلائٹ آپریشن کی بندش سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 3618 ملین روپے کا نقصان

واضح رہے  دنیا کے بیشتر ممالک نے اس وقت سے کورونا کی وجہ سے بین الاقوامی سفر معطل کر رکھا ہے ۔