پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں منگل 2 جون 2026 کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جہاں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہوا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ریٹس کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 600 روپے اضافے سے 476,362 روپے جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 3 ہزار 944 روپے اضافے سے 408,403 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط 10 گرام سونا 3 ہزار 616 روپے مہنگا کر 374,383 روپے کا ہوگیا ہے۔
مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں بھی ردوبدل دیکھا گیا ہے جہاں فی تولہ چاندی 94 روپے اضافے سے 8,153 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6,989 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 45 ڈالر مہنگا ہونے 4,540 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ عالمی سطح پر چاندی کی قیمت صفر اعشاریہ 94 ڈالر 76.69 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق یہ نرخ انٹر بینک ایکسچینج ریٹس کی بنیاد پر طے کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ عالمی معاشی حالات اور ڈالر کی قیمت میں تبدیلیوں کے باعث دیکھنے میں آ رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں یہ تبدیلی سرمایہ کاروں اور عام خریداروں دونوں پر اثر انداز ہو سکتی ہے جبکہ مارکیٹ کی صورتحال آئندہ دنوں میں بھی اتار چڑھاؤ کا شکار رہنے کا امکان ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








