فیفا ورلڈکپ، جرمنی اور اسپین کا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد ایک ایک گول سے برابر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیفا ورلڈکپ، جرمنی اور اسپین کا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد ایک ایک گول سے برابر
فیفا ورلڈکپ، جرمنی اور اسپین کا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد ایک ایک گول سے برابر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دوحا: قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ 2022 میں گروپ ای کے میچ میں جرمنی اور اسپین کے درمیان کھیلا گیا اہم میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔

کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام نظر آئیں، تاہم دوسرے ہاف کے 62 ویں منٹ میں 2010 کی عالمی چیمپیئن اسپین نے پہلا گول کرکے برتری حاصل کرلی۔

دوسری جانب، 2014 کی عالمی چیمپیئن جرمنی نے بھی ہمت نہ ہاری اور کھیل کے 83 ویں منٹ میں گول کرکے گیم برابر کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

فٹبال ورلڈکپ میں مراکش کے ہاتھوں بیلجیئم کو اپ سیٹ شکست

جرمنی اور اسپین مزید کوئی گول کرنے میں ناکام نظر آئیں جس کے بعد کھیل ایک ایک گول سے برابر رہا۔ میچ برابر ہونے سے جرمنی ایونٹ سے باہر ہونے سے بال بال بچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گروپ ای میں جرمنی اب تک اپنا کوئی بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوا جس کی وجہ سے گروپ میں جرمنی کی ٹیم چوتھے نمبر پر ہے جبکہ اسپین پہلے، جاپان دوسرے اور کوسٹا ریکا تیسرے نمبر پر پے۔

Related Posts