عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی جس کے بعد قیمتی دھات کی قیمت 4,150 ڈالر فی اونس کے قریب آ گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.3 فیصد کم ہو کر 4,150.23 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز میں بھی 0.2 فیصد کمی ہوئی اور قیمت 4,177.60 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں بھی ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ اسپاٹ سلور تقریباً ایک فیصد کمی کے بعد 61.12 ڈالر فی اونس پر آ گیا جبکہ پلاٹینم کی قیمت 0.2 فیصد اضافے سے 1,704.25 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔ پیلاڈیم کی قیمت میں 0.3 فیصد کمی ہوئی اور یہ 1,168.20 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔
دوسری جانب اٹلی کے شہر سورینٹو میں لندن بلین مارکیٹ ایسوسی ایشن کی سالانہ کانفرنس کے دوران سونے کے مستقبل کے نرخوں کے حوالے سے بھی پیش گوئی سامنے آئی ہے۔
کانفرنس میں شریک مندوبین کے مطابق آئندہ 12 ماہ کے دوران سونے کی قیمت بڑھ کر 5,013 ڈالر فی اونس تک پہنچ سکتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








