ایف پی سی سی آئی اور ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی کا ایس ایم ایز کیلئے مفت تربیتی سیشن کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی :ایف پی سی سی آئی نے تمام خواہشمند لوگوں کے لئے جدید، معلوماتی اور اعلیٰ سطح کے ویبینارز اور تربیتی سیشنوں کا ایک سلسلہ تیار کیا ہے جو جدید ترین بین الاقوامی کاروبار، مارکیٹنگ، مینجمنٹ، سپلائی چین مینجمنٹ، ہیومن ریسورس مینجمنٹ اور ای کامرس ٹیکنیکس جن کو وہ عملی طورپراپنے کاروبار کو شروع کرنے یا ترقی دینے کے لیے استعمال میں لا سکتے ہیں۔

یہ پروگرام ایف پی سی سی آئی اور ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی کے مابین ایک تعاون کے تحت کیے جائیں گے۔ایف پی سی سی آئی کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو نالج بیسڈکاروباری انداز فکر کے ذریعہ منافع بخش بنانا ہے کیونکہ ان کے پاس مواقع اور وسائل نہیں ہیں کہ وہ اپنے اور اپنے ملازمین کے لئے اس قسم کی اعلیٰ تربیت کا انتظام کریں۔

آئندہ پانچ ویبینارز کیلئے جاری کردہ شیڈول۔
سپلائی چین مینجمنٹ میں جدید طرز عمل بروز بدھ دوپہر2بج کر30منٹ پرایف پی سی سی آئی میں بذریعہ زوم لنک۔

یومن ریسورس مینجمنٹ میں جدید طرز عمل بروزمنگل 29 جون دوپہر2بج کر30منٹ پرایف پی سی سی آئی میں بذریعہ زوم لنک۔

جدید سپلائی چین مینجمنٹ ماڈلز کا استعمال کرتے ہوئے کامیاب عالمی فروخت کنندہ بنیںبروز بدھ 7 جولائی دوپہر2بج کر30منٹ پرایف پی سی سی آئی میں بذریعہ زوم لنک۔

اپنے کاروبار کو آن لائن کیسے شفٹ کریں؟ بروز بدھ 14جولائی دوپہر2بج کر30منٹ پرایف پی سی سی آئی میں بذریعہ زوم لنک۔

انوویشن اور انٹرپرینیورشپ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس بروز منگل 24 اگست دوپہر2بج کر30منٹ پرایف پی سی سی آئی میں بذریعہ زوم لنک۔