باٹا پورمیں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 4افراد ہلاک ،7 زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بنوں میں نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ سے ماں اور بیٹی موقعے پر جاں بحق
بنوں میں نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ سے ماں اور بیٹی موقعے پر جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: لاہور کے سرحدی علاقہ باٹا پور میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجہ میں 4 افراد ہلاک جبکہ7افراد زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

باٹا پور کے علاقہ میں چند روز قبل پراپرٹی کے تنازعہ پر امجد گروپ اور رفاقت گروپ کے درمیان ہوئی تھی جس کے نتیجہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں :کراچی میں ٹرانسپورٹرز کے احتجاج کے دوران فائرنگ ، تین افراد جاں بحق، متعدد زخمی

پولیس نے دونوں پارٹیوں کو تھانے میں صلح کیلئے بلوایا ہوا تھا ،دونوں پارٹیوں نے چوکی واہگہ میں تفتیش کے لئے پیش ہونا تھا کہ راستہ میں مخالفین نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں 40 سالہ امجد، 35 سالہ عمران،30 سالہ اعجاز اور 35 سالہ ظفر ہلاک ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کلاشکوف،30 بور پسٹل،اور 9 ایم ایم پستول سے کی گئی۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہوگئے پولیس نے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ۔ فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

Related Posts