آٹا ، چینی اسکینڈل کی رپورٹ میں دو ہفتے کی تاخیر، معاملہ کھٹائی میں پڑگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Forensic report on sugar crisis delayed

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد  : وزیراعظم نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل واجد ضیا کو آٹے اور چینی کے اسکینڈل سے متعلق انکوائری کمیشن کی حتمی آڈٹ رپورٹ پیش کرنے کے لئے دو ہفتے کی مہلت دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے ڈی جی جو انکوائری کمیشن کی سربراہ بھی ہیں انہوں  نے حتمی رپورٹ پیش کرنے کے لئے وزیر اعظم عمران خان سے دو ہفتوں کا وقت مانگا تھا ،درخواست کو وزیر اعظم نے منظور کرلیا۔

مزید برآں لاہور سے تعلق رکھنے والے ارسلان وٹو اور اسلام آباد سے ایاز خان کوایف آئی اے کی فرانزک آڈٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل حتمی آڈٹ رپورٹ پیش کرنے کی مقررہ تاریخ 25 اپریل تھی۔

واضح رہے کہ آٹا اور چینی کے بحران میں مبینہ طور پر حکمراں جماعت کے مرکزی رہنماؤں اور اتحادیوں کے نام بھی سامنے آئے تھے جبکہ وزیر اعظم نے حتمی رپورٹ آنے پر کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے ٹائیگرز نے اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کا بیڑا اٹھالیا

ایف آئی اے سربراہ نے رپورٹ پیش کرنے کیلئے مزید وقت مانگ لیا ہے ،پہلے سے تاخیر کا شکار رپورٹ کی تیاری میں مزید دو ہفتوں کی مہلت دینے سے معاملہ کھٹائی میں جاتا دکھائی رے رہا ہے۔

Related Posts