پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث مؤخر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث مؤخر
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث مؤخر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مانچسٹر: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا کرکٹ میچ اولڈ ٹریفورڈ میں بارش کے باعث مؤخر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے 3 میچز کھیلے جائیں گے جن میں سے پہلا میچ آج بارش کے باعث مؤخر کرنا پڑا، تاہم دونوں ٹیمیں کل ہی پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ایک دوسرے کے خلاف کھیلنے کیلئے پر عزم ہیں۔

قبل ازیں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران صرف 17اوور کی پہلی گیند تک کا کھیل ممکن ہوسکا تاہم مسلسل بارش کے باعث کھیل روکنا پڑا جبکہ  میزبان ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنا لیے تھے جس کے بعد بارش کھیل پر بھاری پڑ گئی۔

بارش کے باعث میچ کی پچ انتہائی گیلی ہونے کی وجہ سے کھیل کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ شاداب اور عماد وسیم نے 2، 2 وکٹیں لیں جبکہ افتخار احمد نے 1 وکٹ لی۔کھیل مؤخر ہونے کے بعد سیریز کا پہلا میچ کل نئے سرے سے کھیلا جائے گا۔

  یہ بھی پڑھیں: دورۂ آسٹریلیا کیلئے نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان 

Related Posts